لاہور (جانب منزل نیوز) ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں، غیر ملکی شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا طریقہ کار آسان بنانے کی تجویز تیار کر لی گئی ہے۔
جانب منزل نیوز کے مطابق ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ پہلے اس کیٹیگری کے شہریوں کو لازمی طور پر لرنر لائسنس بنوانا پڑتا تھا تاہم نئی تجویز کے تحت انہیں لرنر لائسنس حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایسے شہری اپنا موجودہ ڈرائیونگ لائسنس دکھا کر براہِ راست ڈرائیونگ ٹیسٹ دے سکیں گے اور کامیابی کی صورت میں فوری لائسنس حاصل کر سکیں گے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے اس حوالے سے سمری انسپکٹر جنرل پنجاب کو ارسال کر دی ہے، جبکہ منظوری ملنے کے بعد اس پالیسی پر پنجاب بھر میں نافذ کردیا جائے گا۔








