عمان (جانب منزل نیوز) عمان میں جاری عالمی سنوکر کپ میں پاکستان نے اپنی دھاک بٹھا دی۔ سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے پہلے بنگلہ دیش کے نظام الدین احمد کو زیر کیا اور پھر بھارتی کھلاڑی ملکیت سنگھ کو یکطرفہ مقابلے میں 0-3 سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔
اسجد اقبال اور مبشر رضا نے بھی اپنے دونوں میچز جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی، جبکہ رانا عارف شکست کے باوجود ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔
چاروں پاکستانی کھلاڑیوں کی اگلے مرحلے میں رسائی قومی کھیلوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔





