پشاور (جانب منزل نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کے حوالے سے اہم پیش رفت، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، جس میں لیگ کی تیاریوں اور صوبے میں کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر بھی شریک تھے۔ شرکاء نے خیبرپختونخوا میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو وسعت دینے، کرکٹ کے فروغ اور پی ایس ایل 12 سے متعلق امور پر گفتگو کی۔





