انڈیا (جانب منزل نیوز) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اداکارہ شردھا کپور سے اپنی فلم کی ریلیز تاریخ ان کی فلم کے ساتھ ٹکرانے پر معذرت کرلی، دونوں فلمیں 4 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جارہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم ’ماترو بھومی‘ اور شردھا کپور کی فلم ’ایٹھا‘ ایک ہی دن سینما اسکرینز پر آنے والی ہیں۔ سلمان خان کا کہنا ہے کہ انہیں شردھا کی فلم کی ریلیز تاریخ کا علم نہیں تھا، ورنہ وہ کبھی اپنی فلم اسی تاریخ پر ریلیز نہ کرتے۔
سلمان خان نے بتایا کہ ان کی فلم پہلے 20 نومبر کو ریلیز ہونا تھی، تاہم پریس اسکریننگ کے دوران ویژول ایفیکٹس میں خامیاں سامنے آنے پر فلم کی ریلیز مؤخر کردی گئی اور نئی تاریخ 4 دسمبر طے ہوئی۔
سلمان خان کے مطابق انہوں نے شردھا کپور سے فون پر معذرت کی، جس پر اداکارہ نے خوش دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فلموں کی ریلیز کے لیے گنجائش موجود ہے۔
سلمان خان نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ 4 دسمبر کو دونوں فلمیں دیکھیں اور فلمی ستاروں کی حوصلہ افزائی کریں۔





