دوحہ (جانب منزل نیوز) دوحہ میں پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے درمیان ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے اہم مقابلے میں ٹاس کے موقع پر دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، جہاں ابتدائی طور پر ریفری نے ٹاس بھارت کے حق میں قرار دیا، تاہم پاکستانی کپتان کے اعتراض پر فیصلہ تبدیل کرنا پڑا۔
پاکستان شاہینز کے کپتان عبدالصمد نے ٹاس کے لیے ہیڈ کال کی، لیکن بنگلادیشی ریفری نیام الراشد نے ٹیل آنے کا اعلان کرتے ہوئے بھارت کو ٹاس کا فاتح قرار دیا۔ پاکستانی کپتان نے سکہ دیکھنے کے بعد فوری نشاندہی کی کہ ہیڈ آیا ہے، جس پر ریفری نے اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے ٹاس پاکستان کے حق میں قرار دے دیا۔
پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر بھارت اے کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جہاں ٹاس کے ابتدائی فیصلے پر صارفین کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔





