امریکا (جانب منزل نیوز) شمالی امریکہ کے جنگلات میں قدرت کا انوکھا شاہکار دریافت، سفید بیریوں پر سیاہ نقطے انسانی آنکھوں کا گمان دیتے ہیں، پھل کھانا دل کے لیے انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے
شمالی امریکہ کے جنگلات میں پایا جانے والا منفرد پودا ’’ڈولز آئیز‘‘ (Doll’s Eyes) اپنی مسحور کن شکل اور زہریلی خصوصیات کے باعث غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ سائنسی نام Actaea pachypoda سے پہچانے جانے والے اس پودے کی سرخ ڈنڈیوں پر سفید بیریاں اگتی ہیں، جن کے درمیان موجود سیاہ نقطے بالکل گڑیا کی آنکھوں کا منظر پیش کرتے ہیں۔
بظاہر دلکش دکھائی دینے والا یہ پودا درحقیقت انتہائی زہریلا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کے پھل کھانے سے دل کی دھڑکن متاثر ہوسکتی ہے، جبکہ شدید زہریلے اثرات دل کے پٹھوں اور برقی نظام کو نقصان پہنچا کر جان لیوا صورتحال پیدا کرسکتے ہیں۔
قدرت کا ایک اور حیران کن پہلو یہ ہے کہ جنگلی پرندے ان بیریوں کو کھاتے ہیں اور ان کے بیج مختلف مقامات تک پہنچا کر پودے کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انوکھا پودا اس حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ قدرت کی ہر دلکش تخلیق انسانوں کے لیے محفوظ نہیں ہوتی، اس لیے نامعلوم جنگلی پھلوں سے دور رہنا ہی دانشمندی ہے۔





