سوات (جانب منزل نیوز) وادی سوات میں کرکٹ کا میدان سجتے ہی شائقین کا جوش عروج پر پہنچ گیا، سوات پریمیئر لیگ (SPL) سیزن 8 کی افتتاحی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق کا بگی میں شاندار استقبال کیا گیا۔ ان کی منفرد اور شاہانہ انٹری نے تقریب کو یادگار بنا دیا، جبکہ شائقین نے تالیوں اور نعروں سے ان کا پُرتپاک خیرمقدم کیا۔
افتتاحی تقریب میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (ایف سی) نارتھ میجر جنرل راؤ عمران نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اسٹیڈیم کرکٹ کے شائقین سے بھرا ہوا تھا اور عبدالرزاق کی آمد نے تقریب کی رونق دوبالا کر دی۔
منتظمین کے مطابق سوات پریمیئر لیگ کا مقصد علاقے میں کرکٹ کو فروغ دینا اور نوجوان ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔





