پشاور (جانب منزل نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ وہاں کے عوام کی مرضی سے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے پوچھا جائے کہ وہ الگ صوبہ چاہتے ہیں یا خیبرپختونخوا میں انضمام کے حامی ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاست ذاتی مفادات کے بجائے عوامی حقوق کے لیے ہونی چاہیے۔ انہوں نے سندھ اور بلوچستان کے حقوق کی بات کرتے ہوئے وفاق پر صوبائی معاملات میں مداخلت کا الزام بھی عائد کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے شفاف انتخابات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صاف انتخابات کے نتیجے میں شفاف اسمبلیاں تشکیل پائیں اور عوامی طاقت سامنے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی وجہ دہشت گردی بتائی گئی ہے، تو بلوچستان کے حالات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔





