منگل, نومبر 17, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

گجرات کے ڈی سی کا تنازع قانونی محاذ تک پہنچ گیا، چودھری سالک حسین کا مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کو 7 روز میں جواب دینے کا نوٹس

نومبر 16, 2026
گجرات کے ڈی سی کا تنازع قانونی محاذ تک پہنچ گیا، چودھری سالک حسین کا مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کو 7 روز میں جواب دینے کا نوٹس

لاہور (جانب منزل نیوز) پنجاب کی سیاست میں بیان بازی کا تنازع شدت اختیار کرگیا، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کو ہتک عزت کے قانونی نوٹس بھجوا دیے، دونوں رہنماؤں سے 7 روز میں جواب اور غیر مشروط معافی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چودھری سالک حسین نے 11 نومبر کو دونوں شخصیات کو قانونی نوٹس ارسال کیے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کو بھیجے گئے نوٹس میں 3 نومبر کو اٹک میں کی گئی تقریر کے دوران سالک حسین سے متعلق دیے گئے بیانات کو بنیاد بنایا گیا ہے۔
نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے اپنی تقریر میں چودھری سالک حسین پر جھوٹے الزامات لگانے کا الزام عائد کیا اور گجرات میں ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر بھی ان کا ذکر کیا۔ سالک حسین نے ان بیانات پر غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کو بھی 2 نومبر کی سوشل میڈیا پوسٹ پر قانونی نوٹس بھجوایا گیا ہے، جس میں انہوں نے گجرات میں اپنی پسند کا ڈپٹی کمشنر تعینات نہ ہونے کے معاملے پر سالک حسین کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور انہیں شافع حسین سے حقائق معلوم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
نوٹس میں عظمیٰ بخاری سے بھی 7 روز کے اندر جواب اور غیر مشروط معافی طلب کی گئی ہے، بصورت دیگر قانونی کارروائی کا حق استعمال کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
ادھر عظمیٰ بخاری نے رابطہ کرنے پر مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور انہیں تاحال کوئی قانونی نوٹس موصول نہیں ہوا، نوٹس موصول ہونے کے بعد اس کا جائزہ لیا جائے گا۔
یوں گجرات میں انتظامی تعیناتی سے شروع ہونے والا سیاسی اختلاف اب قانونی نوٹسز تک جا پہنچا ہے، جبکہ آئندہ چند روز میں اس معاملے پر مزید پیش رفت متوقع ہے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

18 نومبر کو سورج آخری بار غروب ہوگا، پھر 22 جنوری 2027 تک طلوع نہیں ہوگا، الاسکا کے 4 ہزار سے زائد شہری قدرت کے حیران کن مظہر کا سامنا کریں گے

Next Post

کراچی میں شادی کی تقریب میدان فائرنگ بن گئی، پولیس موبائل کے سامنے ہوائی فائرنگ اور نوٹوں کی بارش

Related Posts

عالمی پولیس قیادت کا دبئی میں تاریخی اجتماع، شیخ حمدان کی 90 سے زائد ممالک کے سکیورٹی سربراہان سے ملاقات
تازہ ترین

عالمی پولیس قیادت کا دبئی میں تاریخی اجتماع، شیخ حمدان کی 90 سے زائد ممالک کے سکیورٹی سربراہان سے ملاقات

نومبر 16, 2026
کارڈی بی، دعا لیپا اور ٹریوس اسکاٹ ایک ہی گیم میں، جی ٹی اے 6 کا میوزک دھوم مچانے کو تیار
تازہ ترین

کارڈی بی، دعا لیپا اور ٹریوس اسکاٹ ایک ہی گیم میں، جی ٹی اے 6 کا میوزک دھوم مچانے کو تیار

نومبر 16, 2026
باب ڈیلن اور جانی کیش سے متاثر گلوکار 29 نومبر کو دبئی میں جلوہ گر ہوں گے، مداحوں کے لیے نئے اور غیر ریلیز شدہ گانوں کی بھی تیاری
تازہ ترین

باب ڈیلن اور جانی کیش سے متاثر گلوکار 29 نومبر کو دبئی میں جلوہ گر ہوں گے، مداحوں کے لیے نئے اور غیر ریلیز شدہ گانوں کی بھی تیاری

نومبر 16, 2026
ماجد الفطیم اور ڈی پی ورلڈ کا اشتراک، جدید کولڈ چین سسٹم کے ذریعے مصری زرعی اجناس براہِ راست اماراتی مارکیٹ تک پہنچانے کا منصوبہ
تازہ ترین

ماجد الفطیم اور ڈی پی ورلڈ کا اشتراک، جدید کولڈ چین سسٹم کے ذریعے مصری زرعی اجناس براہِ راست اماراتی مارکیٹ تک پہنچانے کا منصوبہ

نومبر 16, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved