منگل, ستمبر 1, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

راجہ عبدالغفور لالا کی ایمریٹس گلوبل ایلمونیم میں 31 سال خدمات کے بعد ریٹائرمنٹ

اگست 26, 2026
راجہ عبدالغفور لالا کی ایمریٹس گلوبل ایلمونیم میں 31 سال خدمات کے بعد ریٹائرمنٹ

دبئی (جانب منزل نیوز) یونین کونسل ساہنگ، تحصیل گوجرخان سے تعلق رکھنے والے راجہ عبدالغفور المعروف لالا نے دبئی میں ایمریٹس گلوبل ایلمونیم میں 31 سالہ طویل اور شاندار ملازمت کے بعد 14 اگست 2026 کو باعزت طور پر ریٹائرمنٹ حاصل کر لی۔ راجہ عبدالغفور عرف لالا نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بھرپور محنت، لگن اور دیانت داری سے نبھانے کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے بھی ہمیشہ فعال کردار ادا کیا۔

دورانِ ملازمت وہ ایک مخلص اور دردِ دل رکھنے والے سماجی کارکن کے طور پر کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش رہے۔ بیرونِ ملک کسی پاکستانی کے انتقال کی صورت میں میت پاکستان بھجوانے کے لیے تعاون، سیلاب اور زلزلے جیسی قدرتی آفات کے دوران امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینا اور ضرورت مند ہم وطنوں کی مدد کرنا ان کی نمایاں سماجی خدمات میں شامل ہے۔ انہوں نے مشکل حالات میں اپنے ہم وطنوں کا ساتھ دینے کو ہمیشہ انسانی اور قومی ذمہ داری سمجھا۔

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اور پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے ساتھ بھی راجہ عبدالغفور کا طویل عرصے سے قریبی رابطہ اور بھرپور تعاون رہا۔ انہوں نے مختلف فلاحی، سماجی اور کمیونٹی سرگرمیوں میں ان اداروں کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کیا اور پاکستانی کمیونٹی کو متحد رکھنے اور ایک دوسرے کے کام آنے کے جذبے کو فروغ دیا۔ راجہ عبدالغفور عرف لالا کا تعلق خطہ پوٹھوار سے ہے اور وہ پوٹھوار کی روایات، ثقافت اور اپنی کمیونٹی سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔

انہوں نے پوٹھواری کمیونٹی کی فلاح و بہبود، اتحاد اور باہمی تعاون کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔ اپنی بے لوث سماجی خدمات، خوش اخلاقی اور ملنساری کے باعث انہوں نے کمیونٹی میں ایک قابلِ احترام مقام بنایا۔ راجہ عبدالغفور المعروف لالا کے لیے 31 سالہ یہ سفر محض ملازمت کا عرصہ نہیں بلکہ محنت، خلوص، خدمتِ خلق اور وطن سے محبت کی ایک روشن داستان ہے۔

ان کی ریٹائرمنٹ ایک طویل پیشہ ورانہ سفر کا اختتام ضرور ہے، تاہم پاکستانی اور پوٹھواری کمیونٹی کے لیے ان کی سماجی خدمات ایک قابلِ قدر یاد کے طور پر ہمیشہ قائم رہیں گی۔ راجہ عبدالغفور عرف لالا کی ریٹائرمنٹ پر دوست احباب اور کمیونٹی کے افراد نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ShareTweetSend
Previous Post

پرفیکٹ لیگیسی رئیل اسٹیٹ یو اے ای کی شارجہ میں نئی برانچ کا افتتاح کردیا گیا

Next Post

شارجہ:ہما خان کی ہما انٹرپرائزز کی جانب سے رنگا رنگ کمیونٹی نمائش کا انعقاد

Related Posts

سعودی عرب :  18 لاکھ برس قدیم انسانی آبادی کے آثار دریافت
تازہ ترین

سعودی عرب : 18 لاکھ برس قدیم انسانی آبادی کے آثار دریافت

اگست 30, 2026
استنبول : اسحاق ڈار کی حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر حاضری
پاکستان

استنبول : اسحاق ڈار کی حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر حاضری

اگست 30, 2026
معروف بزنس مین رانا امتیاز کی جانب سے بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں عشائیہ
اوورسیز پاکستانیز

معروف بزنس مین رانا امتیاز کی جانب سے بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں عشائیہ

اگست 30, 2026
بریگیڈیئر سکندر حیات چودھری کی بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات
اوورسیز پاکستانیز

بریگیڈیئر سکندر حیات چودھری کی بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات

اگست 30, 2026
Please login to join discussion

تازہ ترین

سعودی عرب :  18 لاکھ برس قدیم انسانی آبادی کے آثار دریافت

سعودی عرب : 18 لاکھ برس قدیم انسانی آبادی کے آثار دریافت

by Rana Irfan
اگست 30, 2026
0

نجران (جانب منزل نیوز) سعودی صوبے نجران کے علاقے شعب دحضہ سے 18 لاکھ سال قدیم انسانی آبادی کے آثار...

استنبول : اسحاق ڈار کی حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر حاضری

استنبول : اسحاق ڈار کی حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر حاضری

by Rana Irfan
اگست 30, 2026
0

اسلام آباد (جانب منزل نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نےترکیہ کے شہر استنبول پہنچنے کے...

معروف بزنس مین رانا امتیاز کی جانب سے بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں عشائیہ

معروف بزنس مین رانا امتیاز کی جانب سے بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں عشائیہ

by Rana Irfan
اگست 30, 2026
0

لاہور (جانب منزل نیوز) معروف بزنس مین رانا امتیاز کی جانب سے پنجاب کے وزیر و وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانی...

بریگیڈیئر سکندر حیات چودھری کی بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات

بریگیڈیئر سکندر حیات چودھری کی بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات

by Rana Irfan
اگست 30, 2026
0

لاہور (جانب منزل نیوز) کمانڈر اے این ایف پنجاب بریگیڈیئر سکندر حیات چودھری نے پنجاب کے وزیر اور وائس چیئرمین...

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

Jmurdu

  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved.