اتوار, نومبر 8, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پولینڈ گولیوں کی گھن گرج سے لرز اٹھا، کراکوف میں اندھا دھند فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

نومبر 7, 2026
پولینڈ گولیوں کی گھن گرج سے لرز اٹھا، کراکوف میں اندھا دھند فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

کراکوف (جانب منزل نیوز) پولینڈ کے معروف سیاحتی شہر کراکوف کے مرکزی چوک میں فائرنگ کے ہولناک واقعے نے خوف و ہراس پھیلا دیا، مسلح شخص نے گاڑی میں سوار ہوکر راہگیروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ ہفتے کی سہ پہر شہر کے تاریخی مین اسکوائر میں پیش آیا، جہاں سیاحوں اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے گاڑی کے ذریعے چوک میں داخل ہوکر لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حملہ آور کا مقابلہ کیا۔ پولیس کارروائی کے دوران ملزم گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا جبکہ ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے واقعے کی تحقیقات جاری ہونے کی تصدیق کی، جبکہ صدر کارول ناوروکی نے متاثرین اور زخمیوں کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
پولینڈ میں تعینات امریکی سفیر ٹام روز نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اس مشکل گھڑی میں پولینڈ اور کراکوف کے شہریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

دبئی پولیس چیف کے بیٹے کی شادی، یو اے ای کی اعلیٰ قیادت کی خصوصی شرکت

Next Post

ٹرمپ کو انتخابی میدان میں بڑا جھٹکا، ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں برتری حاصل کرلی

Related Posts

شارجہ کی 70 سالہ تاریخ کے نایاب خزانے منظرِ عام پر، قدیم اخبارات اور رسائل نے کتاب میلے میں دھوم مچا دی
تازہ ترین

شارجہ کی 70 سالہ تاریخ کے نایاب خزانے منظرِ عام پر، قدیم اخبارات اور رسائل نے کتاب میلے میں دھوم مچا دی

نومبر 8, 2026
دبئی میں پاکستانی پراپرٹی نمائش کی دھوم، 14ویں ایڈیشن کا شاندار آغاز
تازہ ترین

دبئی میں پاکستانی پراپرٹی نمائش کی دھوم، 14ویں ایڈیشن کا شاندار آغاز

نومبر 8, 2026
خوشاب میں موت کے سامنے ڈٹ جانے والا مسافر، 30 زندگیاں بچا کر انسانیت کا ہیرو بن گیا
پاکستان

خوشاب میں موت کے سامنے ڈٹ جانے والا مسافر، 30 زندگیاں بچا کر انسانیت کا ہیرو بن گیا

نومبر 8, 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں، طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشستیں
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں، طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشستیں

نومبر 8, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved