شارجہ (جانب منزل نیوز) شارجہ کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کی سپریم کونسل کے رکن عزت مآب شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے شہریوں کی مالی مشکلات کم کرنے کے لیے ایک اہم اور انسان دوست فیصلہ کرتے ہوئے 66 کیسز کے مجموعی طور پر 22.71 ملین درہم کے قرضے ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
اس خصوصی ہدایت کے تحت 22 کروڑ نہیں بلکہ 2 کروڑ 27 لاکھ 10 ہزار درہم کی رقم قرضوں کی ادائیگی کے لیے مختص کی گئی ہے، جس سے متعلقہ شہریوں کو مالی ذمہ داریوں کے بوجھ سے نجات ملنے میں مدد ملے گی۔
شارجہ کے حکمران کا یہ اقدام شہریوں کی فلاح و بہبود، معاشی تحفظ اور سماجی استحکام کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد شہریوں کو مالی دباؤ سے نکالنے کے ساتھ انہیں ایک مطمئن اور باوقار زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
شارجہ حکومت کی جانب سے عوامی فلاح کے لیے کیے جانے والے ایسے اقدامات اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ شہریوں کی خوشحالی اور خاندانوں کا تحفظ ریاستی ترجیحات میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔





