جمعہ, اکتوبر 30, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

تین کروڑ 24 لاکھ پاکستانی ذہنی امراض کا شکار: وزارت صحت کی ہوش ربا انکشاف

اکتوبر 30, 2026
تین کروڑ 24 لاکھ پاکستانی ذہنی امراض کا شکار: وزارت صحت کی ہوش ربا انکشاف

اسلام آباد (جانب منزل نیوز) وزارت قومی صحت نے انکشاف کیا ہے کہ 27 کروڑ پاکستانیوں میں سے تین کروڑ 24 لاکھ پاکستانی ذہنی امراض کا شکار ہیں، 1 کروڑ 29 لاکھ ہیپاٹائٹس بی اور سی میں مبتلا ہیں، 4 لاکھ 17ہز ار ایچ آئی وی ایڈز کا شکار  یں جن میں 3900ہزار بچے بھی شامل ہیں۔

وزارت قومی صحت نے ہیپاٹائٹس، ایچ آئی وی ایڈز اور ذہنی امراض سے متعلق اعداد وشمار قومی اسمبلی میں پیش کردیے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد تین کروڑ 24 لاکھ سے تجاوز کر گئی، 2019ء میں ذہنی مراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد تین کروڑ تھی جو 2023ء میں تین کروڑ 24 لاکھ تک جا پہنچی۔

رپورٹ کے مطابق 2019ء تا 2023ء پانچ برس میں ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں میں 24 لاکھ کا اضافہ ہوا، اسلام اباد میں ذہنی امراض میں مبتلا شہریوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے پاکستان کو ماہر نفسیات کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پاکستان میں صرف 1050 ماہر نفسیات قومی سطح پر رجسٹرڈ ہیں اور 2 لاکھ 45 ہزار سے زائد شہریوں کے لیے صرف ایک ماہر نفسیات موجود ہے۔

دستاویز کے مطابق پنجاب میں 406 سندھ میں 228 ماہر نفسیات رجسٹرڈ ہیں خیبر پختون خواہ میں 122 بلوچستان میں 44 ماہر نفسیات قومی سطح پر رجسٹرڈ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان ہیپٹائٹس سی کے مریضوں کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے اور ہیپاٹائیٹس سی سے اموات میں ٹاپ 10ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔

وزارت قومی صحت نے رپورٹ میں ایوان کو بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد 90 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ 38 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد ہیبٹائٹس بی کا شکار ہیں، مجموعی طور پر ایک کروڑ 29 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس بی یا سی دونوں میں مبتلا ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں ہر سال 48 ہزار افراد ہیپا ٹائٹس کی وجہ سے اموات کا شکار ہورہے ہیں جبکہ 2024 میں ہیپا ٹائٹس سی کے 88 ہزار سے زائد انفیکشنز رونما ہوئے۔

وزارت صحت نے ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ بچوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان میں 4 لاکھ 17 ہزار سے زائد ایچ آئی وی افراد ہیں۔ ایچ آئی وی ایڈزسے متاثرہ 92ہزار 148 افراد رجسٹرڈ ہیں اور 67878 افراد اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی پر ہیں جبکہ 2010 کے مقابلے میں 2024ء میں ایچ آئی وی کے سالانہ کیسز کی تعداد 16ہزار سے بڑھ کر 48 ہزار تک جا پہنچی ہے اور 2020 کے مقابلے میں 2025ء میں اسکریننگ میں نمایاں اضافہ ہوا اور اسکریننگ کی تعداد 37 ہزار 944 سے بڑھ کر 3 لاکھ74ہز ار تک پہنچ گئی۔

دستاویز میں انکشاف کیا گیا کہ جنوری 2025ء سے جون 2026ء کے دوران ایچ آئی وی سے متاثرہ 3900 بچوں کو رجسٹرڈ کیا گیا، ایچ آئی وی سے متاثرہ رجسٹرڈ بچوں میں سندھ سر فہرست ہے۔ سندھ میں ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ بچوں کی تعداد 1915 جبکہ پنجاب میں 1765 بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ میں 139، بلوچستان میں 46 بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اور اسلام آباد میں 30 ازاد کشمیر میں 4گلگت بلتستان میں ایک بچہ ایچ ائی وی سے متاثر پائے گئے۔.

Facebook X Instagram Instagram

Follow Us - jmurdu.com

Previous Post

اتحاد ریل کی مقبولیت کا نیا ریکارڈ، پہلے ہی ماہ 1 لاکھ 20 ہزار ٹکٹ فروخت

Next Post

کرپٹو کی دنیا میں ہلچل، بائنینس سیکیورٹی واقعے پر یو اے ای کا سخت نوٹس، صارفین کے اثاثوں کے تحفظ کے لیے نگرانی تیز

Related Posts

کرپٹو کی دنیا میں ہلچل، بائنینس سیکیورٹی واقعے پر یو اے ای کا سخت نوٹس، صارفین کے اثاثوں کے تحفظ کے لیے نگرانی تیز
تازہ ترین

کرپٹو کی دنیا میں ہلچل، بائنینس سیکیورٹی واقعے پر یو اے ای کا سخت نوٹس، صارفین کے اثاثوں کے تحفظ کے لیے نگرانی تیز

اکتوبر 30, 2026
اتحاد ریل کی مقبولیت کا نیا ریکارڈ، پہلے ہی ماہ 1 لاکھ 20 ہزار ٹکٹ فروخت
تازہ ترین

اتحاد ریل کی مقبولیت کا نیا ریکارڈ، پہلے ہی ماہ 1 لاکھ 20 ہزار ٹکٹ فروخت

اکتوبر 30, 2026
تین دہائیوں بعد پھر سجے گی محبت کی محفل، کچھ کچھ ہوتا ہے 2028 میں اسکاٹ لینڈ کے سینما میں لوٹ آئے گی
تازہ ترین

تین دہائیوں بعد پھر سجے گی محبت کی محفل، کچھ کچھ ہوتا ہے 2028 میں اسکاٹ لینڈ کے سینما میں لوٹ آئے گی

اکتوبر 30, 2026
ابوظہبی ہالووین کے رنگوں میں رنگ گیا، پارکس، مالز اور ساحلی مقامات پر فیملیز کے لیے دلچسپ تقریبات
تازہ ترین

ابوظہبی ہالووین کے رنگوں میں رنگ گیا، پارکس، مالز اور ساحلی مقامات پر فیملیز کے لیے دلچسپ تقریبات

اکتوبر 30, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved