اتوار, نومبر 8, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

اسپین میں ٹرین حادثہ، 74 افراد جاں بحق، لاپتا مسافروں کی تلاش جاری

اکتوبر 29, 2026
اسپین میں ٹرین حادثہ، 74 افراد جاں بحق، لاپتا مسافروں کی تلاش جاری

ٹو لیڈو ( جانب منزل نیوز ) اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینوں کے ہولناک تصادم نے تباہی مچا دی، حادثے میں کم از کم 74 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 180 افراد زخمی ہوگئے۔ سانحے کے بعد لاپتا مسافروں کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی تلاش میں دربدر ہیں اور ہر گزرتے لمحے کے ساتھ ان کی بے چینی بڑھتی جا رہی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کو 24 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود متعدد خاندان اپنے عزیزوں کی خیریت جاننے کے منتظر ہیں۔ سوشل میڈیا پر لاپتا افراد کی تصاویر، لباس اور ٹرین میں نشستوں کی تفصیلات شیئر کرکے ان کی تلاش میں مدد کی اپیلیں کی جا رہی ہیں۔
متاثرہ خاندانوں کے لیے ایک مذہبی مرکز کو عارضی امدادی مرکز میں تبدیل کردیا گیا ہے، جہاں لوگ اپنے عزیزوں کی معلومات کے انتظار میں موجود ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاش کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ حکام متاثرین کی شناخت اور اہل خانہ کو معلومات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
حادثے کے بعد مقامی شہریوں نے بے مثال جذبۂ خدمت کا مظاہرہ کیا۔ لوگوں نے زخمیوں کو نکالنے، ابتدائی طبی امداد دینے اور محفوظ مسافروں کے لیے کھانے پینے کا انتظام کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
حکام کی جانب سے خون عطیہ کرنے کی اپیل پر شہریوں نے فوری ردعمل دیا۔ کاسٹیلا لا مانچا کے علاقے میں 2 ہزار سے زائد افراد امدادی سرگرمیوں میں شریک ہوئے، جبکہ 1300 ایمرجنسی اہلکاروں کو بھی کارروائیوں کے لیے متحرک کیا گیا۔
اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کی مدد، حادثے کی وجوہات معلوم کرنے اور مستقبل میں ایسے المناک واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

عمان لیبر لا۔۔۔۔۔ ملازمت کا معاہدہ

Next Post

جھانوی کپور کا شیکھر پہاڑیا سے رشتے کا اعتراف، شادی کا عندیہ بھی دے دیا

Related Posts

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں، طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشستیں
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں، طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشستیں

نومبر 8, 2026
وی آئی پی پروٹوکول کے نام پر طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگانے کی کوشش، ڈی سی جہلم فارغ
پاکستان

وی آئی پی پروٹوکول کے نام پر طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگانے کی کوشش، ڈی سی جہلم فارغ

نومبر 8, 2026
کے پی کی پالیسی اسلام آباد سے چلے گی، قندھار سے نہیں، فیصل کریم کنڈی کا دوٹوک اعلان
تازہ ترین

کے پی کی پالیسی اسلام آباد سے چلے گی، قندھار سے نہیں، فیصل کریم کنڈی کا دوٹوک اعلان

نومبر 8, 2026
اماراتی خواتین نجی شعبے کی ہنرمند افرادی قوت میں 71.6 فیصد حصے کے ساتھ نمایاں
تازہ ترین

اماراتی خواتین نجی شعبے کی ہنرمند افرادی قوت میں 71.6 فیصد حصے کے ساتھ نمایاں

نومبر 8, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved