پیر, اکتوبر 26, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

میری اننگز فیملی کے نام،،، کراؤڈ کا شور نہیں، صرف کھیل پر فوکس تھا: شاداب خان

اکتوبر 26, 2026
میری اننگز فیملی کے نام،،، کراؤڈ کا شور نہیں، صرف کھیل پر فوکس تھا: شاداب خان

لاہور (جانب منزل نیوز) ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز کے سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے میں انگلینڈ کے خلاف تاریخی اور ناقابل شکست سنچری اسکور کر کے پاکستان کو یادگار فتح دلانے والے قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ ان کا اصل ہدف بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں متوازن اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے

قذافی اسٹیڈیم میں میچ کے بعد پریس کانفرنس اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے اپنی شاندار اننگز کا کریڈٹ اپنے گھر والوں کو دیا ۔ انہوں نے کہا، "میں یہ سنچری اپنی فیملی کے نام کرتا ہوں۔ جب میں کریز پر موجود تھا تو مجھے کراؤڈ کی کوئی آواز نہیں آرہی تھی، اس وقت انسان ایک بالکل الگ زون میں ہوتا ہے جہاں صرف ہدف پر نظر ہوتی ہے۔"

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ ایک سینئر کھلاڑی ہونے کے ناطے بیٹنگ نمبر ان کے لیے اہمیت نہیں رکھتا۔ "میرا مقصد یہ نہیں تھا کہ میں کس نمبر پر بیٹنگ کے لیے جا رہا ہوں، بلکہ خوشی اس بات کی ہے کہ میں ٹیم کے کام آسکا اور ایک اثر انگیز اننگز کھیلی۔

آسٹریلین بیٹر گلین میکسویل کی معروف اننگز سے موازنے پر گفتگو کرتے ہوئے شاداب نے کہا کہ میکسویل کی اننگز ورلڈ کپ کے عالمی اسٹیج پر تھی جبکہ یہ ایک سیریز کی اہم اننگز ہے۔ مستقبل کی منصوبہ بندی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ "ورلڈ کپ ابھی بہت دور ہے، اتنے آگے کا نہیں سوچتا۔ تاہم اگر قومی ٹیم میں انتخاب ہوتا ہے تو میری پہلی کوشش ہوگی کہ پاکستان کو عالمی چیمپئن بناؤں۔

Facebook X Instagram Instagram

Follow Us - jmurdu.com

Previous Post

یو اے ای میں ٹریفک مسائل کے حل کے لیے 16 لین تک گنجائش والی نئی شاہراہ کا منصوبہ

Next Post

اماراتی شخصیت سہیل الزرعونی کا پاکستانیوں کو خراج تحسین، 12 افراد کو اعزازات سے نواز دیا

Related Posts

اماراتی شخصیت سہیل الزرعونی کا پاکستانیوں کو خراج تحسین، 12 افراد کو اعزازات سے نواز دیا
تازہ ترین

شیخ محمد بن راشد کا انسانیت کی خدمت کرنے والی خاتون کو خراجِ تحسین
تازہ ترین

شیخ محمد بن راشد کا انسانیت کی خدمت کرنے والی خاتون کو خراجِ تحسین

اکتوبر 26, 2026
دبئی کی پانچ اہم سڑکوں پر رفتار کی حد تبدیل کرنے کا اعلان
تازہ ترین

دبئی کی پانچ اہم سڑکوں پر رفتار کی حد تبدیل کرنے کا اعلان

اکتوبر 26, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved