دبئی (جانب منزل نیوز) دبئی میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور سڑکوں پر حفاظت بڑھانے کے لیے روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پانچ اہم سڑکوں پر رفتار کی حدود میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ نئی رفتار کی حدود کا اطلاق یکم نومبر 2026 سے ہوگا۔
اعلان کے مطابق تین سڑکوں پر رفتار کی حد بڑھائی جائے گی، جبکہ دو سڑکوں پر کم کی جائے گی۔ الاسیال اسٹریٹ پر رفتار کی حد 60 سے بڑھا کر 80 کلومیٹر فی گھنٹہ، المستقبل اسٹریٹ اور لطیفہ بنت حمدان اسٹریٹ پر 60 سے بڑھا کر 70 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب الرباط اسٹریٹ پر رفتار کی حد 100 سے کم کرکے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ، جبکہ شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اسٹریٹ پر 80 سے کم کرکے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کردی جائے گی۔
حکام نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئی رفتار کی حدود سے آگاہ رہیں اور ٹریفک اشاروں کی پابندی کریں۔ اس اقدام کا مقصد محفوظ ڈرائیونگ کو فروغ دینا، ٹریفک کی روانی بہتر بنانا اور شہریوں کے سفر کو مزید سہل بنانا ہے۔





