لاہور (جانب منزل نیوز) پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 150 وکٹیں مکمل کرکے اہم سنگ میل عبور کرلیا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیز ترین پاکستانی فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔
شاہین آفریدی نے اپنی عمدہ بولنگ سے قومی کرکٹ میں ایک اور نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق نے 78 ون ڈے میچز میں 150 وکٹیں مکمل کی تھیں، جبکہ سابق فاسٹ بولرز وقار یونس اور شعیب اختر نے 91، 91 میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھی شاہین آفریدی کی کارکردگی نمایاں رہی ہے، جہاں وہ 6 میچز میں 16 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے 13 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں سے 9 میں کامیابی حاصل کی ہے۔
شاہین آفریدی کا یہ اعزاز ان کی مسلسل عمدہ کارکردگی اور پاکستانی فاسٹ بولنگ کی روایت میں ایک اہم اضافہ ہے۔





