منگل, اکتوبر 13, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home کالم

اپنی مٹی کا روشن چراغ ….قاضی عبد العزیر چشتی

اکتوبر 13, 2026
اپنی مٹی کا روشن چراغ ….قاضی عبد العزیر چشتی

عالم کا کالم

برطانیہ کے علماء میں نامور اور دیدہ ور نام قاضی عبد العزیز کا بھی ہے۔ان کی شخصیت کے بہت سے پہلو ہیں وہ ایک عالمِ باعمل کردار کے نبیل محبتوں کے بدیل انسانیت کی خدمت کے جذبوں کے اصیل ہیں
روحانی اخلاقی نظریاتی دینی حوالوں سے ہمیشہ شیرنی تقسیم کرنے والوں میں سے ہیں ۔مذہب و مسلک کی بات ہو تو وہ صاحبِ حکمت و بصیرت دکھائی دیتے ہیں بات ملک و ملت کی آ جائے تو وہ صاحب غیرت و حمیت بن کر سامنے آتے ہیں ۔مسئلہ انسانیت کی خدمت کا بن جائے تو قاضی عبد العزیز بندۂ کفالت و سخاوت ہوتے ہیں


قاضی عبد العزیز سے جب جب ملاقات ہوئی انہوں نے شفقت و مسرت کے ساتھ اپنے دامن سے جذبات کی فراوانی محبت کا غلبہ والہانہ پن خوبصورت سلیقۂ اظہار سے بے شمار محبتیں بکھیریں مذہبی لوگوں کے بارے میں عام تاثر یہ ہے کہ علماء محراب و منبر سے جڑے رہتے ہیں مگر قاضی عبد العزیز نے اپنے قول و فعل سے ثابت کیا کہ وہ محراب و منبر سے تبلیغ اسلام کے ساتھ کمیونٹی کے خُدام بھی ہیں


اسی لئے پاکستان کی عزت و وقار ہو یا برطانیہ کے عوام کی پکار وہ ہمیشہ مسمار بن کر آگے بڑھے اور شعلہ بار ہونے کی بجائے امن کے سالار رہے
قاضی عبد العزیز کی ہمہ جہت شخصیت کے بہت سے پہلو ہیں جن پر لکھا اور کلام کیا جا سکتا ہے مگر لوٹن کی سر زمین پر ان کی خدمات بے مثال ہیں انہوں نے برطانیہ کے ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے انگلش کمیونٹی۔ میں بھی اسلام کے پیغامِ محبت و اخوت کو بھرپور پھیلایا سرکاری سطح کے لوگوں کو بلایا اور انہیں بتایا ہم عاشقان مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور یہ ہمارا اخلاقی و معاشرتی زندگی کا اسلوب ہے جن سے متاثر ہو کر انہیں بہت سے ایوارڈز ملے اور انہیں خدمات و کمالات کے اعتراف پر حکومت پاکستان نے انہیں اعلی سطح ایواڈ سے نوازا۔

گو کہ قاضی عبد العزیز ایوارڈ سے زیادہ اللہ کی بارگاہ سے ریوارڈ کے خواہش مند رہے جو کہ ربِ کریم کی رحمت سے ان کا مقدر بنے گا ہی مگر حکومت پاکستان کی طرف سے انہیں اس اعزاز سے نوازا جانے پر برٹش پاکستانی عوام بلخصوص مذہبی حلقے اس پر فخراں ہیں اور راحت محسوس کرتے ہیں

تو نوازنے پے آئے تو کوئی حساب نہیں
یہ تیری عطا کے اصول ہیں یہ تیرا نظام کرم ہے

پھول کسی بھی رنگت کا ہو اسے پیار سے ہی دیکھا جاتا اور عزت سے رکھا جاتا ہے ایسے ہی قاضی صاحب ہمارے دلوں میں ہمشیہ ہیں اور رہیں گے سد بار مبارک باد پیش کرتا ہوں جناب قاضی عبد العزیز کو وہ ہمارا فخر ہماری توقیر اور محبان اسلام و پاکستان کی حقیقی تصویر ہیں


علامہ نے ایسے ہی لوگوں کے لئے کہا تھا
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ

ShareTweetSend
Previous Post

بہارہ کہو میں شادی پر جانے والے شہری کے گھر صفایا، چور کروڑوں کا سامان لے اڑے

Next Post

پاکستانی ہنر مند کارکنوں سے یورپین لیبر مارکیٹ کی ضروریات پوری ہوں گی:وزیر اعظم

Related Posts

فارن سروس ایگریمنٹ—آپ کے حقوق کی بنیاد
اوورسیز پاکستانیز

فارن سروس ایگریمنٹ—آپ کے حقوق کی بنیاد

ستمبر 29, 2026
بیرونِ ملک ملازمت—پہلے تصدیق، پھر ادائیگی
اوورسیز پاکستانیز

بیرونِ ملک ملازمت—پہلے تصدیق، پھر ادائیگی

ستمبر 27, 2026
وزٹ ویزا پر ملازمت—خطرناک غلط فہمی
اوورسیز پاکستانیز

وزٹ ویزا پر ملازمت—خطرناک غلط فہمی

ستمبر 26, 2026
جرمنی میں ٹیکنیکل پروفیشنلز کی بڑی مانگ: پاکستانی ہنرمندوں کے لیے سنہری موقع
تازہ ترین

جرمنی میں ٹیکنیکل پروفیشنلز کی بڑی مانگ: پاکستانی ہنرمندوں کے لیے سنہری موقع

ستمبر 26, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved