منگل, اکتوبر 13, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home اوورسیز پاکستانیز

تارا گونہ میں ڈاکٹر قیصر رفیق کی بانیاں ہاؤس آمد، پاکستانی بزنس کمیونٹی سے ملاقات

اکتوبر 13, 2026
تارا گونہ میں ڈاکٹر قیصر رفیق کی بانیاں ہاؤس آمد، پاکستانی بزنس کمیونٹی سے ملاقات

تارا گونہ (جانب منزل نیوز) ڈسکور پاکستان ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر قیصر رفیق نے اپنے دورۂ سپین کے دوران تارا گونہ میں معروف کاروباری شخصیت چوہدری احسان انور بانیاں کی رہائش گاہ بانیاں ہاؤس کا دورہ کیا۔ جہاں پاکستانی بزنس کمیونٹی کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

بانیاں ہاؤس آمد پر چوہدری احسان انور بانیاں اور چوہدری رضوان انور بانیاں نے ڈاکٹر قیصر رفیق کا پرُتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر منعقدہ پروقار عشائیے میں چوہدری سفیان ظفر بانیاں ، فلک شیر گجر، چوہدری وحید ظفر، اور عمران اختر چھوکر سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

نائپ صدر پی پی پی یورپ چوہدری ساجد گوندل، صدر پاکستان آسٹریا بزنس کونسل شاہد ندیم اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل افیئرز ڈسکور پاکستان ارشد انجم بھی تقریب میں موجود تھے۔

ڈاکٹر قیصر رفیق نے بیرونِ ملک مقیم تارکینِ وطن کی کاروباری، سماجی اور ملک و قوم کے لیے خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہااوورسیز پاکستانی نہ صرف اپنی محنت، لگن اور اعلیٰ صلاحیتوں کی بدولت دیارِ غیر میں نمایاں مقام حاصل کر رہے ہیں، بلکہ وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی مثبت شناخت اور بہترین عکس قائم کرنے میں اہم ترین کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستانی تارکینِ وطن ملک کا اصل اور قیمتی اثاثہ ہیں۔

ڈاکٹر قیصر رفیق نے مزید کہا کہ پاکستان میں قدرت کے عطا کردہ حسین مناظر، ثقافت اور تاریخی ورثہ موجود ہے، اور ڈسکور پاکستان ٹی وی کا بنیادی مقصد ان تمام پہلوؤں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے اوورسیز کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی سیاحت اور مثبت امیج کو بڑھاوا دینے کے لیے اپنا مؤثر کردار جاری رکھیں۔

تقریب کے دوران شرکاء نے بارسلونا اور سپین میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار، درپیش مسائل اور باہمی تعاون کے مواقع پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ تمام شرکاء نے ڈاکٹر قیصر رفیق کو بارسلونا آمد پر خوش آمدید کہا اور ڈسکور پاکستان ٹی وی کی جانب سے ملکی سیاحت اور مثبت امیج کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

تقریب کے اختتام پر ایک پرُتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جہاں تمام مہمانوں نے ایک دوسرے کے ساتھ باہمی روابط کو مضبوط بنانے اور مستقبل میں تعمیری تعاون پر اتفاق کیا۔ میزبان چوہدری احسان انور بانیاں اور چوہدری رضوان انور بانیاں نے ڈاکٹر قیصر رفیق اور تمام شرکاء کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا

ShareTweetSend
Previous Post

عطاء اللہ تارڑ اور کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی ملاقات، کرکٹ امور پر گفتگو

Related Posts

عطاء اللہ تارڑ اور کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی ملاقات، کرکٹ امور پر گفتگو
تازہ ترین

عطاء اللہ تارڑ اور کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی ملاقات، کرکٹ امور پر گفتگو

اکتوبر 13, 2026
بل گیٹس نے اے آئی پر مبنی سائبر حملوں اور بائیو ٹیررازم کے خطرات کے حوالے سے خدشات کا اظہار کردیا
پاکستان

بل گیٹس نے اے آئی پر مبنی سائبر حملوں اور بائیو ٹیررازم کے خطرات کے حوالے سے خدشات کا اظہار کردیا

اکتوبر 13, 2026
شہنشاہِ قوالی نصرت فتح علی خان کا 78 واں یومِ پیدائش آج منایا جا رہا ہے
پاکستان

شہنشاہِ قوالی نصرت فتح علی خان کا 78 واں یومِ پیدائش آج منایا جا رہا ہے

اکتوبر 13, 2026
کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار، 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
پاکستان

کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار، 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

اکتوبر 13, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved