جمعرات, نومبر 26, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستانی تجارتی وفد کی رومانیہ کی وزارتِ معیشت کے حکام سے ملاقات

اکتوبر 11, 2026
پاکستانی تجارتی وفد کی رومانیہ کی وزارتِ معیشت کے حکام سے ملاقات

اسلام آباد (جانب منزل نیوز)پاکستان رومانیہ بزنس کونسل (پی آر بی سی) کے زیر اہتمام پاکستانی تجارتی وفد نے بخارسٹ میں رومانیہ کی وزارتِ معیشت، ڈیجیٹلائزیشن، انٹرپرینیورشپ اور سیاحت کےحکام سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون اور کاروباری روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد کی قیادت وفد کے سربراہ اور سندھ میں رومانیہ کے نامزد اعزازی قونصل عاطف فاروقی نے کی۔وزارت کے سیکرٹری آف اسٹیٹ ایڈریان پوپ اور رومانیہ کی اتھارٹی برائے ڈیجیٹلائزیشن کے نائب صدر آندرے نکولائے نے وفد کا استقبال کیا۔

ملاقات میں وزارت کے سینئر حکام، بشمول ڈائریکٹرز کلاڈیا منتیانو اور ایڈریان ڈریگومیر اور سینئر ایڈوائزر الیگزینڈرا پودرومارو نے بھی شرکت کی۔پی آر بی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور رومانیہ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو پائیدار تجارتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں فریقین نے زراعت، فوڈ پروسیسنگ، مشینری، صنعتی جدت، توانائی، ٹیکسٹائل، ادویہ سازی، صحت، ڈیجیٹلائزیشن، لاجسٹکس اور سیاحت کے شعبوں میں ممکنہ تعاون پر گفتگو کی۔پاکستان رومانیہ بزنس کونسل کے چیئرمین سہیل شمیم فیرو نے پاکستان رومانیہ 100 روزہ بزنس چیلنج کی تجویز پیش کی جس کے تحت تجارت، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تین قابلِ عمل مواقع کو 100 روز کے اندر متعین اہداف اور پیش رفت کے مراحل تک پہنچانے کی تجویز دی گئی۔

عاطف فاروقی نے کہا کہ پی آر بی سی پاکستانی جانب سے اس اقدام کے لیے تنظیمی امور انجام دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے رابطہ افسران کے تعین،ترجیحی شعبوں پر اتفاق اور پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لینے پر مبنی فالو اَپ نظام کی تجویز بھی پیش کی۔ملاقات کے بعد عاطف فاروقی نےسیکرٹری آف اسٹیٹ ایڈریان پوپ اور نائب صدر آندرے نکولائے کا پرتپاک استقبال اور تعمیری بات چیت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفد بخارسٹ دونوں ممالک کی کمپنیوں کے لیے نتیجہ خیز کاروباری روابط استوار کرنے آیا ہے اور اس ملاقات کو دورے کا اختتام نہیں بلکہ عملی شراکت داری کا آغاز سمجھتا ہے۔

پی آر بی سی نے پاکستان میں رومانیہ کے سفیر ڈین سٹونیسکو کی پاکستان اور رومانیہ کے اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لیے قیادت اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی ذاتی دلچسپی اور رہنمائی وفد کی کامیابی میں اہم رہی۔کونسل نے اسلام آباد میں رومانیہ کےسفارت خانے کی ٹیم کی منصوبہ بندی اور رابطہ کاری پر بھی شکریہ ادا کیا اور رومانیہ کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے وفد کی رومانیہ کے اداروں کے ساتھ ملاقاتوں میں سہولت فراہم کرنے کو سراہا۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ ،پی ٹی آئی کی حکومت ختم

Next Post

کے پی کے بیشتر اضلاع میں 12 اکتوبر کے تمام امتحانات منسوخ، تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی

Related Posts

سی ای او ڈسکور پاکستان ٹی وی ڈاکٹر قیصر رفیق کی شیخ سہیل محمد الزرعونی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار
تازہ ترین

سی ای او ڈسکور پاکستان ٹی وی ڈاکٹر قیصر رفیق کی شیخ سہیل محمد الزرعونی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار

نومبر 26, 2026
یو اے ای کا کلین انرجی ہدف بڑھا کر 35 فیصد کر دیا گیا، 2031 تک بڑے منصوبوں کا اعلان
تازہ ترین

یو اے ای کا کلین انرجی ہدف بڑھا کر 35 فیصد کر دیا گیا، 2031 تک بڑے منصوبوں کا اعلان

نومبر 26, 2026
ابوظہبی میں عید الاتحاد کی تیاریاں عروج پر، 55ویں قومی جشن میں خاندان، ثقافت اور اتحاد نمایاں
تازہ ترین

ابوظہبی میں عید الاتحاد کی تیاریاں عروج پر، 55ویں قومی جشن میں خاندان، ثقافت اور اتحاد نمایاں

نومبر 26, 2026
یو اے ای کا عالمی اعزاز، ایمریٹس ایئرلائن اور بن سلیمان گروپ کی شاندار کامیابی
تازہ ترین

یو اے ای کا عالمی اعزاز، ایمریٹس ایئرلائن اور بن سلیمان گروپ کی شاندار کامیابی

نومبر 26, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved