بارسلونا (جانب منزل نیوز) ڈسکور پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر قیصر رفیق تین روزہ دورے پر سپین کے شہر بارسلونا پہنچ گئے ہیں، جہاں ایئرپورٹ پر پاکستانی بزنس کمیونٹی اور سماجی شخصیات نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ہے۔
ڈاکٹر قیصر رفیق کے ہمراہ پاک آسٹریا بزنس کونسل کے صدر شاہد ندیم بھی بارسلونا پہنچے ہیں۔ ایئرپورٹ پر خیرمقدم کرنے والی نمایاں شخصیات میں الشرق میڈیا کے سی ای او اور ڈسکور پاکستان کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل افیئرز ارشد انجم، معروف بزنس مین چوہدری عمران اختر چھوکر، پیپلز پارٹی یورپ کے نائب صدر چوہدری ساجد گوندل، اوورسیز فورم اسپین کے صدر چوہدری صابر تارڑ، نائب صدر چوہدری عاصم شیراز گوندل، معروف کاروباری شخصیات چوہدری احسان بانیہ، بابر بشیر، ضامن عباس ساہی، ڈاکٹر طارق شہزاد، عامر شہزاد پٹھان، چوہدری یاسر ریحانیہ، حاجی چوہدری اظہر، چوہدری شہزاد چاند، چوہدری خلیل چاند، چوہدری مظہر تارڑ اور عرفان گوندل سمیت پاکستانی بزنس کمیونٹی کے دیگر معزز افراد شامل تھے۔
ڈاکٹر قیصر رفیق کا یہ دورہ سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ کاروباری تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو بیرونِ ملک پاکستانیوں کی حب الوطنی اور اتحاد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔





