پیر, اکتوبر 5, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کی کامیابی،،، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا

اکتوبر 5, 2026
اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کی کامیابی،،، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا

مسقط(جانب منزل نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پراجیکٹ کے لیے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کرلیا، انہیں یہ ایوارڈ مسقط کے تاریخی کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقدہ ورلڈ ہیبیٹ ڈے کی پروقار تقریب میں پیش کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو یواین ہیبیٹٹ سکرول آف آنر ایوارڈ پیش کرنے کے لیے خصوصی طور پر اسٹیٹ گیسٹ کی حیثیت سے مسقط مدعو کیا گیا تھا۔

تقریب میں مریم نواز شریف کی آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ اقوام متحدہ کی ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اینا کلوڈیا روزباخ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر شرکاء کا خیرمقدم کیا۔

مریم نواز شریف نے جب یواین ہیبیٹٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کیا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایوارڈ ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پراجیکٹ کے ذریعے گھر بنانے والے افراد کے نام کردیا۔

دنیا بھر سے صرف 5 منتخب ممالک کو یواین ہیبیٹٹ سکرول آف آنر ایوارڈ دیا گیا۔ میانمار کے ہٹو وینگ، برازیل کے تھیاگو باؤرمین گبرٹ، تیونس کے عبدالمالک غانم اور لندن کے صادق خان بھی ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل تھے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ورلڈ ہیبیٹٹ ڈے کے موقع پر یواین ہیبیٹٹ کی خصوصی نمائش کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔ انہیں ڈویلپمنٹ ایگریمنٹس پر دستخط کی تقریب میں بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، جبکہ انہوں نے دیگر شرکاء کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

تقریب کے دوران یواین ہیبیٹٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کے حوالے سے خصوصی بریفنگ بھی دی گئی۔ بریفنگ کے مطابق یہ ایوارڈ اقوام متحدہ کے ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام سے متعلق اعلیٰ ترین بین الاقوامی اعزاز ہے، جو مختلف افراد، شہروں، سرکاری و نجی اداروں اور ریسرچ انسٹیٹیوٹس کو غیر معمولی کارکردگی پر دیا جاتا ہے۔

ایوارڈ کے لیے سستی اور مناسب رہائش، پائیدار اربن ڈویلپمنٹ، بنیادی شہری سہولتوں میں بہتری، بہتر شہری ترقی و تعمیر نو اور قدرتی آفات کے بعد بحالی جیسے اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اقوام متحدہ کے تحت 37 سال سے جاری اس سلسلے میں اب تک 200 سرکاری و نجی اداروں کو سکرول آف آنر ایوارڈ دیے جاچکے ہیں۔ پاکستان نے بھی 2007 میں یواین ہیبیٹٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کیا تھا۔

بریفنگ کے مطابق 19 سال کے بعد پنجاب کا ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پراجیکٹ دنیا بھر کے 150 سے زائد پراجیکٹس میں سرفہرست قرار پایا ہے۔

یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ کسی صوبے کے ہاؤسنگ پراجیکٹ کو عالمی سطح پر پذیرائی کے ساتھ یواین ہیبیٹٹ سکرول آف آنر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ShareTweetSend
Previous Post

غیر ملکی میڈیکل و ڈینٹل اداروں میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کی شرط ختم

Next Post

مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

Related Posts

اے آئی ٹیکنالوجی سے بنی ویڈیو نے فنکاروں کو پریشان کرنا شروع کردیا
تازہ ترین

اے آئی ٹیکنالوجی سے بنی ویڈیو نے فنکاروں کو پریشان کرنا شروع کردیا

اکتوبر 5, 2026
ٹام کروز کی نئی فلم ڈیگر کی ناکامی کی وجہ کیا بنی
تازہ ترین

ٹام کروز کی نئی فلم ڈیگر کی ناکامی کی وجہ کیا بنی

اکتوبر 5, 2026
دماغ کو روشنی سے کنٹرول کرنے کا طریقہ،،،نوبیل پرائز3 سائنسدانوں کے نام

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 5, 2026
0

انڈیا (جانب منزل نیوز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور نے اے آئی سے تیار ’چٹامالے‘ کی ویڈیو پر قانونی...

ٹام کروز کی نئی فلم ڈیگر کی ناکامی کی وجہ کیا بنی

ٹام کروز کی نئی فلم ڈیگر کی ناکامی کی وجہ کیا بنی

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 5, 2026
0

لاس اینجلس(جانب منزل نیوز) ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز جن کا نام ہی فلم کی کامیابی کی ضمانت...

دماغ کو روشنی سے کنٹرول کرنے کا طریقہ،،،نوبیل پرائز3 سائنسدانوں کے نام

دماغ کو روشنی سے کنٹرول کرنے کا طریقہ،،،نوبیل پرائز3 سائنسدانوں کے نام

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 5, 2026
0

سویڈن (جانب منزل نیوز)امریکا اور جرمنی کے 3 سائنس دانوں نے دماغی خلیوں کو روشنی کے ذریعے کنٹرول کرنے کی...

مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 5, 2026
0

اسلام آباد: (جانب منزل نیوز) پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے مکہ دفاعی اتحاد کو عملی شکل دیتے ہوئے سعودی...

Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

Jmurdu

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved