بدھ, اکتوبر 14, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

جرمنی میں ٹیکنیکل پروفیشنلز کی بڑی مانگ: پاکستانی ہنرمندوں کے لیے سنہری موقع

ستمبر 26, 2026
جرمنی میں ٹیکنیکل پروفیشنلز کی بڑی مانگ: پاکستانی ہنرمندوں کے لیے سنہری موقع

جرمنی اس وقت مختلف شعبوں میں ٹیکنیکل اور ووکیشنل مہارت رکھنے والے افراد کی شدید کمی کا سامنا کر رہا ہے، جس کے باعث ہزاروں ملازمتوں کے مواقع دستیاب ہیں۔ یہ صورتحال پاکستانی ہنرمندوں کے لیے اپنے کیریئر کو بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھانے اور بہتر روزگار حاصل کرنے کا ایک اہم موقع ثابت ہو سکتی ہے۔

اگرچہ جرمنی میں ملازمت حاصل کرنے کے لیے دو بنیادی تقاضے، یعنی جرمن زبان سیکھنا اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت (Skills) کی باضابطہ Recognition حاصل کرنا ضروری ہیں، لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں دونوں اہداف حاصل کرنا پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ آسان ہو چکا ہے۔

جرمن زبان سیکھنے کے لیے متعدد معیاری Online Courses، Mobile Apps، ویڈیوز اور دیگر تعلیمی وسائل مفت یا کم لاگت پر دستیاب ہیں۔ اگر آپ مستقل مزاجی سے زبان سیکھنے پر توجہ دیں تو یہ آپ کے لیے بین الاقوامی کیریئر کی جانب ایک اہم سرمایہ کاری ثابت ہو سکتی ہے۔

اسی طرح، اگر آپ نے کسی ہنر میں عملی تجربہ حاصل کیا ہے لیکن آپ کے پاس اس کا باقاعدہ سرٹیفکیٹ موجود نہیں، تو نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) کا Recognition of Prior Learning (RPL) Assessment آپ کی عملی مہارت کو باضابطہ طور پر جانچنے، سرٹیفکیشن حاصل کرنے اور تسلیم کروانے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ اس Assessment میں کامیابی اور بنیادی جرمن زبان کی مہارت حاصل کرنے سے آپ کی قابلیت یورپی لیبر مارکیٹ کے تقاضوں سے زیادہ ہم آہنگ ہو سکتی ہے، جس سے جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک میں روزگار کے مواقع بڑھنے کے امکانات پیدا ہوتے ہیں۔NAVTCC اس بات کی بھرپور کوشش کررہا ہے کی اس کی سرٹیفکیشن یورپین سٹینڈرڈز کے مطابق ہو۔

بیرونِ ملک ملازمت کے خواہش مند افراد فورع طورپر جرمن زبان سیکھنے کا آغاز کریں، اپنی فنی مہارت کو مزید بہتر بنائیں، اور صرف قانونی اور مستند ذرائع کے ذریعے بیرونِ ملک ملازمت کے مواقع تلاش کریں۔ مناسب تیاری، درست معلومات اور تسلیم شدہ مہارتیں آپ کی عالمی ملازمت کے سفر کو زیادہ کامیاب بنا سکتی ہیں۔

مزید معلومات کی اس ویب سائیٹ کو وزٹ کریں

https://www.make-it-in-germany.com/en
ShareTweetSend
Previous Post

آئینی عدالت کا وراثتی جائیداد سے متعلق اہم فیصلہ 

Next Post

وزٹ ویزا پر ملازمت—خطرناک غلط فہمی

Related Posts

آن لائن شاپنگ کو محفوظ بنانے کیلئے توکلنا ایپ پر نئی سہولت متعارف
تازہ ترین

آن لائن شاپنگ کو محفوظ بنانے کیلئے توکلنا ایپ پر نئی سہولت متعارف

اکتوبر 14, 2026
رونالڈو پر چوری کا الزام ،،، سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث چھڑ گئی
خاص خبریں

رونالڈو پر چوری کا الزام ،،، سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث چھڑ گئی

اکتوبر 14, 2026
پرنس ولیم نے کرکٹ کھیلنے کیلئے لندن کی ٹریفک رکوا دی
دنیا

پرنس ولیم نے کرکٹ کھیلنے کیلئے لندن کی ٹریفک رکوا دی

اکتوبر 13, 2026
رحمان بابا ٹرین حادثے کے بعد ٹریک بحال
پاکستان

رحمان بابا ٹرین حادثے کے بعد ٹریک بحال

اکتوبر 13, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved