ملتان (جانب منزل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا ہے کہ قومی اہمیت کے فیصلے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر کیے جائیں، تاکہ ملک میں اتفاقِ رائے اور سیاسی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جن معاملات پر اتفاقِ رائے موجود ہے، ان پر عملدرآمد ہونا چاہیے، جبکہ اختلافی امور پر مشاورت کے ذریعے اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ قومی فیصلے یکطرفہ طور پر کرنے کے بجائے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔





