اسلام آباد (جانب منزل نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نےترکیہ کے شہر استنبول پہنچنے کے بعد حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مقدس مزار پر حاضری دی۔
وزارت خارجہ سے جاری بیان کےمطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے مزار پر عقیدت و احترام کا اظہار کیا اور پاکستان و پاکستانی عوام کے امن، خوشحالی اور مسلم اُمہ کے اتحاد و یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
واضح رہے کہ نائب وزیر اعظم برطانیہ کے چار روزہ سرکاری دورہ کے بعد ترکیہ پہنچے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ترکیہ پہنچ چکے ہیں۔








