ابوظہبی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں 55ویں عید الاتحاد کی تقریبات اس سال خاندانی محبت، قومی اتحاد اور اماراتی ثقافت کے رنگوں میں سجائی جا رہی ہیں۔ 2026 کو Year of the Family قرار دیے جانے کے باعث اس بار جشن کا محور خاندان اور معاشرتی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
شیخ زاید فیسٹیول، الوثبہ میں یکم سے 3 دسمبر تک A Story of 55 کے عنوان سے تقریبات منعقد ہوں گی، جن میں ہیریٹیج پریڈز، روزانہ آتش بازی اور 960 فنکاروں کی پرفارمنس متوقع ہے۔
ابوظہبی کے مختلف رہائشی علاقوں میں بھی چھ روزہ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں میوزیکل شوز، بچوں کے لیے سینما، آرکیڈ گیمز، آرٹس اینڈ کرافٹس ورکشاپس، فوڈ ٹرکس اور ہیریٹیج زون شہریوں اور رہائشیوں کو تفریح فراہم کریں گے۔
ان تقریبات میں 200 سے زائد گھریلو کاروبار، نوجوان کاروباری افراد اور People of Determination بھی اپنی مصنوعات اور تخلیقی منصوبوں کے ساتھ شرکت کریں گے۔
55 سالہ اتحاد کی یہ خوشیاں اماراتی ورثے، قومی فخر، محبت اور ہم آہنگی کے پیغام کے ساتھ اماراتی شہریوں اور غیر ملکی رہائشیوں کو ایک مشترکہ جشن میں یکجا کر رہی ہیں۔





