پرتگال (جانب منزل نیوز) مانچسٹر یونائیٹڈ کے پرتگالی اسٹار برونو فرنانڈس نے اسپورٹنگ لزبن کے خلاف چیمپئنز لیگ کے میچ میں ایسا حیران کن گول اسکور کیا جس نے شائقین کو دنگ کر دیا۔
میچ کے دوران اسکور 1-1 تھا کہ برونو فرنانڈس نے غیر معمولی انداز میں پہلے خود ہی گیند کو گول تک پہنچانے کا موقع بنایا اور پھر اپنی ہی فراہم کردہ اسسٹ پر گول اسکور کر دیا۔
یہ انوکھا لمحہ برونو فرنانڈس کے کیریئر کے یادگار واقعات میں شامل ہوگیا، جبکہ اس گول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا۔





