بیجنگ (جانب منزل نیوز) پاکستان کے پہلے خلاباز محمد ذیشان علی چینی خلائی مشن شینژو 24 کے عملے کے ہمراہ کامیابی سے چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ (Tiangong) میں داخل ہو گئے، جہاں پہلے سے موجود خلابازوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
شینژو 24 کے عملے میں چینی خلاباز تانگ ہونگبو، وو یی اور پاکستانی پے لوڈ اسپیشلسٹ محمد ذیشان علی شامل ہیں۔ خلائی جہاز کی کامیاب ڈاکنگ کے بعد تینوں خلاباز خلائی اسٹیشن میں داخل ہوئے۔
40 سالہ محمد ذیشان علی زمین کے مدار میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی خلاباز اور چین کے خلائی اسٹیشن پر قدم رکھنے والے پہلے غیر ملکی شہری بن گئے ہیں۔
خلائی اسٹیشن پر قیام کے دوران محمد ذیشان علی بائیو ٹیکنالوجی سمیت مختلف سائنسی تجربات میں حصہ لیں گے، جس کے بعد وہ شینژو 23 کے عملے کے ہمراہ زمین پر واپس آئیں گے۔
پاکستان کے لیے یہ تاریخی کامیابی سائنس، ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق کے میدان میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔





