بیجنگ (جانب منزل نیوز) پاکستان کے پہلے خلا باز ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی نے اپنی سخت خلائی تربیت کے دوران پاکستانی اور چینی ثقافت، زبان اور شاعری سے تحریک حاصل کی۔ خلائی پرواز کی پیچیدہ مہارتیں سیکھنے کے ساتھ انہوں نے چینی زبان بھی سیکھ لی، جس کے باعث وہ اپنے چینی ساتھی خلا بازوں سے باآسانی گفتگو کر سکتے ہیں۔
سرگودھا میں 22 اگست 1986 کو پیدا ہونے والے 40 سالہ محمد ذیشان علی پاکستان ایئر فورس کے تجربہ کار فائٹر پائلٹ ہیں۔ ایرو سائنسز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وار اسٹڈیز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے ذیشان علی شادی شدہ اور تین بیٹیوں کے والد ہیں۔
سپارکو اور چینی خلائی ادارے کے اشتراک سے اپریل 2026 میں انتخاب کے بعد انہوں نے ایک سال کی مقررہ خلائی تربیت صرف سات ماہ میں مکمل کرکے اپنی غیر معمولی صلاحیت، عزم اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔
اب شینژو-24 مشن کے ذریعے وہ خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی اور چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بننے جا رہے ہیں۔





