بیجنگ (جانب منزل نیوز) پاک چین دوستی زمین سے خلا تک، پاکستان کے خوابوں نے نئی بلندیوں کو چھو لیا
پاکستان کے پہلے خلاباز ڈاکٹر ذیشان علی کی تاریخی خلائی روانگی، وفاقی وزیر احسن اقبال نے لانچ سائٹ پر موجود رہ کر براہِ راست مشاہدہ کیا۔ شین ژو-24 (Shenzhou-24) مشن کے ذریعے پاکستانی خلاباز کی خلا میں روانگی کو قومی فخر اور سائنسی ترقی کی نئی علامت قرار دیا گیا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ڈاکٹر ذیشان علی 26 کروڑ پاکستانیوں کی امیدوں، دعاؤں اور روشن مستقبل کے خوابوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ یہ مشن پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر دوستی اور تعاون کا تاریخی تحفہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین تعاون اب سی پیک اور زمینی ترقیاتی منصوبوں سے آگے بڑھ کر خلائی میدان تک پہنچ چکا ہے، جبکہ نوجوانوں کو پیغام دیا کہ بلند خواب دیکھیں، محنت کریں اور کامیابی کی نئی منزلیں حاصل کریں۔





