ویانا : پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سابق آسٹرین شہزادی سے شادی کرنے والے ہیں۔
ساؤتھ ایشین انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آسٹریا کے آخری بادشاہ کارل اول کی پڑپوتی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، ہائی پروفائل مشہور شخصیت کی شادی ویانا میں ہونے کا امکان ہے اور اس میں عالمی سماجی شخصیات اور مشہور سیاسی شخصیات شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری بھی ان دنوں نجی دورے پر آسٹریا میں ہیں ۔









