اسلام آباد (جانب منزل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کی ایک دوسرے کے خلاف حالیہ بیان بازی کا سخت نوٹس لے لیا، کابینہ ارکان کو سیاسی محاذ آرائی کے بجائے باہمی اتفاق اور افہام و تفہیم سے معاملات حل کرنے کی ہدایت کردی۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزرا کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے منفی تاثر پیدا ہوتا ہے اور عوامی خدمت و ملکی ترقی سے توجہ ہٹتی ہے، اس لیے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔
وزیراعظم نے وفاقی اور صوبائی نمائندوں پر زور دیا کہ سیاسی بیان بازی سے گریز کریں، مثبت مکالمے کو فروغ دیں اور اپنی تمام تر توجہ عوامی فلاح، معاشی استحکام اور ملکی تعمیر و ترقی پر مرکوز رکھیں۔





