ممبئی (جانب منزل نیوز) بالی ووڈ اسٹار کارتک آریان کی 36ویں سالگرہ پر اداکارہ سریلیلا نے اپنے منفرد اور دلکش پیغام سے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر کارتک آریان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ’’ہماری ڈوپامائن ڈوز‘‘ قرار دیا اور سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ شوٹنگ سے کچھ وقت نکال کر آرام بھی کریں۔
سریلیلا کے اس محبت بھرے پیغام کے بعد دونوں فنکاروں کے درمیان تعلقات کی افواہیں ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ تاہم دونوں کی جانب سے رومانوی تعلق کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
دونوں فنکار ہدایت کار انوراگ باسو کی آنے والی رومانوی میوزیکل فلم میں بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے، جس کی ریلیز 30 اپریل 2027 کو متوقع ہے۔
دوسری جانب کارتک آریان اپنی نئی فلم ’’کیپٹن انڈیا‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔





