ہفتہ, نومبر 21, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دبئی سے شارجہ کا سفر ہوگا برق رفتار، الاتحاد روڈ پر 8 نئے پل تعمیر کرنے کا اعلان

نومبر 21, 2026
دبئی سے شارجہ کا سفر ہوگا برق رفتار، الاتحاد روڈ پر 8 نئے پل تعمیر کرنے کا اعلان

دبئی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات نے دبئی اور شارجہ کے درمیان ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ سے نمٹنے کے لیے بڑا انفراسٹرکچر منصوبہ شروع کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ وزارتِ توانائی و انفراسٹرکچر نے الاتحاد روڈ (E11) کے النہدہ انٹرسیکشن کی توسیع کے پہلے مرحلے کے لیے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔
منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 4 کلومیٹر طویل 8 نئے پل تعمیر کیے جائیں گے، جبکہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے ساڑھے 4 کلومیٹر طویل سروس روڈز بھی بنائی جائیں گی۔
منصوبہ مکمل ہونے پر الاتحاد روڈ سے روزانہ گزرنے والی گاڑیوں کی گنجائش ایک لاکھ سے بڑھ کر ایک لاکھ 90 ہزار ہوجائے گی، جس سے استعداد میں 90 فیصد اضافہ ہوگا۔ اسی طرح النہدہ انٹرسیکشن کی گنجائش ایک لاکھ 88 ہزار سے بڑھ کر 3 لاکھ 10 ہزار گاڑیاں روزانہ تک پہنچنے کی توقع ہے۔
وزارت کے مطابق اہم شاہراہوں پر سفر کا دورانیہ 15 منٹ سے کم ہوکر صرف 3 منٹ رہ جائے گا۔ اس منصوبے سے دبئی اور شارجہ کے درمیان روزانہ سفر کرنے والے شہریوں اور ملازمین کو نمایاں سہولت ملنے اور ٹریفک جام میں کمی آنے کی امید ہے۔
ٹینڈر 19 نومبر 2026 کو جاری کیا گیا، جبکہ اہل تعمیراتی کمپنیوں کے لیے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 جنوری 2027 مقرر کی گئی ہے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

علاج کی دنیا میں نئی جدت، یو اے ای کا اے آئی ٹیکنالوجی سے جگر اور معدے کی بیماریوں پر قابو پانے کا مشن

Next Post

ابوظہبی میں دنیا کا منفرد تخلیقی محلہ بنانے کا منصوبہ، چھت پر سنیما اور فنونِ لطیفہ کے رنگ بکھریں گے

Related Posts

ابوظہبی میں دنیا کا منفرد تخلیقی محلہ بنانے کا منصوبہ، چھت پر سنیما اور فنونِ لطیفہ کے رنگ بکھریں گے
تازہ ترین

یو اے ای میں اکاؤنٹنٹس کی مانگ میں اضافہ، فنانس پروفیشنلز کے لیے کیریئر کے نئے دروازے کھل گئے
تازہ ترین

یو اے ای میں اکاؤنٹنٹس کی مانگ میں اضافہ، فنانس پروفیشنلز کے لیے کیریئر کے نئے دروازے کھل گئے

نومبر 21, 2026
چنئی میں ستاروں کا میلہ، کاویہ مارن اور انیرودھ کی شادی کی تقریب میں نامور شخصیات کی کہکشاں
تازہ ترین

چنئی میں ستاروں کا میلہ، کاویہ مارن اور انیرودھ کی شادی کی تقریب میں نامور شخصیات کی کہکشاں

نومبر 21, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved