اسلام آباد (جانب منزل نیوز) ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاست کے بدلتے منظرنامے اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔
ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تمام سیاسی و قومی معاملات کو بات چیت اور باہمی مشاورت کے ذریعے حل کیا جائے گا۔ شرکا نے اتفاق کیا کہ گزشتہ آئینی ترامیم تمام اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کی گئی تھیں اور آئندہ بھی تمام معاملات پر مل بیٹھ کر مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔





