اسلام آباد (جانب منزل نیوز) رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات، معاشی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں جانب سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے تبادلے، سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔
حمزہ شہباز شریف نے نٹالی بیکر کو امریکا کی نئی سفیر نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا وسیع سفارتی تجربہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔





