امریکا (جانب منزل نیوز) ٹیکنالوجی کی دنیا میں اسمارٹ فون صارفین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، اب ایک ہی موبائل نمبر کو دو مختلف اینڈرائیڈ فونز پر استعمال کرنے کا راستہ ہموار ہونے لگا ہے۔
اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق گوگل ایک نئے فیچر Android Fast Switch پر کام کر رہا ہے، جس کا سراغ گوگل کی SIM Manager ایپ کے کوڈ میں ملا ہے۔
اس ممکنہ سہولت کے تحت صارفین کو بار بار سم ایک فون سے دوسرے فون میں منتقل کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، بلکہ دونوں ڈیوائسز پر ایک ہی Google Account سے سائن اِن کرکے ایک نمبر استعمال کیا جاسکے گا۔
فیچر ایپل کے iPhone Handoff سے مشابہت رکھتا ہے، تاہم اینڈرائیڈ میں اس کی دستیابی، eSIM کی ضرورت اور معاون اسمارٹ فونز سے متعلق تفصیلات ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔





