پرتگال (جانب منزل نیوز لاہور) یقین اور اطمینان سے بھرپور ایک روح پرور منظر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ یورپی ملک پرتگال سے تعلق رکھنے والی خاتون نینسی (Nancy) کی اسلام قبول کرنے کی ویڈیو ایک بار پھر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں خوشی اور قلبی سکون کے ساتھ کلمہ شہادت پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نینسی نے مئی 2024 میں ایک اجتماع کے دوران کلمہ شہادت ادا کرکے اسلام قبول کیا تھا۔ دائرہ اسلام میں داخل ہونے سے قبل انہوں نے تقریباً ساڑھے تین ماہ تک قرآنِ پاک کا مطالعہ کیا اور اسلامی تعلیمات کو سمجھنے کی کوشش کی، جس کے بعد اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔





