اسلام آباد:پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے سے 15 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے، اسپتال حکام نے تصدیق کردی۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ ایئرکنڈیشنر کے کمپریسر میں دھماکے کے باعث بھڑکی۔




ریسکیو ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کی نرسری میں آگ صبح 6 بج کر 45 منٹ پر لگی، پمز اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت نرسری میں 16 بچے موجود تھے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پمز کی نرسری میں آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
سربراہ پمز پروفیسرعمران سکندرنے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آگ لگنے کے واقعے میں 14 نومولود کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔








