جمعرات, ستمبر 3, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا شاہ کا پاکستان ہاؤس بارسلونا کادورہ

ستمبر 2, 2026
چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا شاہ کا پاکستان ہاؤس بارسلونا کادورہ

بارسلونا (جانب منزل نیوز) چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا شاہ نے پاکستان ہاؤس بارسلونا کا دورہ کیا۔ قونصل جنرل آف پاکستان مراد علی وزیر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

قونصل جنرل مراد علی وزیر کی جانب سے سید قمر رضا شاہ کے اعزاز میں خصوصی ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت عامر خان بھی ناشتے میں شریک ہوئے۔

ناشتے میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی چوہدری سالک محمود، صدارتی ایوارڈ (تمغہ امتیاز) یافتہ بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر، چوہدری شعیب ورک، پرویز اختر جانی، چوہدری صابر تارڑ، حافظ عبدالرزاق صادق، ملک محمد شریف اور عمران فردوس نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر خوشگوار ماحول میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور پاکستان کے ساتھ ان کے روابط کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

قونصل جنرل مراد علی وزیر نے سید قمر رضا شاہ کو پاکستان ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے دورہ بارسلونا کو اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ روابط کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔ چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا شاہ نے شاندار میزبانی اور پرتپاک استقبال پر قونصل جنرل مراد علی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

ShareTweetSend
Previous Post

چودھری صابر تارڑ کی طرف سے چودھری صبح رسول گوندل کے اعزاز میں ظہرانہ

Next Post

اسلام آباد: انتظامیہ کی بدترین غفلت، پمز ہسپتال میں 15 نومولود زندہ جل گئے

Related Posts

دبئی میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے، بچوں کا پرتپاک استقبال
تازہ ترین

دبئی میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے، بچوں کا پرتپاک استقبال

ستمبر 2, 2026
رکنِ قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی کا قونصل خانہ پاکستان بارسلونا کا دورہ
تازہ ترین

رکنِ قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی کا قونصل خانہ پاکستان بارسلونا کا دورہ

ستمبر 2, 2026
قائد اعظم کا 150 یوم پیدائش، میڈرڈ میں سفارتخانہِ پاکستان کی جانب سے خصوصی مشاعرہ
شوبز

قائد اعظم کا 150 یوم پیدائش، میڈرڈ میں سفارتخانہِ پاکستان کی جانب سے خصوصی مشاعرہ

ستمبر 2, 2026
مڈل ایسٹ انرجی: قونصل جنرل حسین محمد نے پاکستانی پویلین کا افتتاح کردیا
تازہ ترین

مڈل ایسٹ انرجی: قونصل جنرل حسین محمد نے پاکستانی پویلین کا افتتاح کردیا

ستمبر 2, 2026
Please login to join discussion

تازہ ترین

دبئی میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے، بچوں کا پرتپاک استقبال

دبئی میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے، بچوں کا پرتپاک استقبال

by Rana Irfan
ستمبر 2, 2026
0

دبئی (جانب منزل نیوز)دبئی میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا۔ شہر بھر کے اسکولوں...

رکنِ قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی کا قونصل خانہ پاکستان بارسلونا کا دورہ

رکنِ قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی کا قونصل خانہ پاکستان بارسلونا کا دورہ

by Rana Irfan
ستمبر 2, 2026
0

بارسلونا(جانب منزل نیوز) رکنِ قومی اسمبلی پاکستان سید عبدالقادر گیلانی نے قونصل خانہ پاکستان بارسلونا کا دورہ کیا، جہاں قونصل...

قائد اعظم کا 150 یوم پیدائش، میڈرڈ میں سفارتخانہِ پاکستان کی جانب سے خصوصی مشاعرہ

قائد اعظم کا 150 یوم پیدائش، میڈرڈ میں سفارتخانہِ پاکستان کی جانب سے خصوصی مشاعرہ

by Rana Irfan
ستمبر 2, 2026
0

میڈرڈ (جانب منزل نیوز) اسپین کے دار الحکومت میڈرڈ میں سفارتِ پاکستان نے قائدِ اعظم سال کی مناسبت سے خصوصی...

مڈل ایسٹ انرجی: قونصل جنرل حسین محمد نے پاکستانی پویلین کا افتتاح کردیا

مڈل ایسٹ انرجی: قونصل جنرل حسین محمد نے پاکستانی پویلین کا افتتاح کردیا

by Rana Irfan
ستمبر 2, 2026
0

دبئی (جانب منزل نیوز) دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے مڈل ایسٹ انرجی 2026 میں پاکستان پویلیئن...

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

Jmurdu

  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved.