جمعرات, اگست 27, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان پیپلز پارٹی گلف و اوورسیز پاکستانیز یونائیٹڈ فورم کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کی شاندار تقریب

اگست 26, 2026
پاکستان پیپلز پارٹی گلف و اوورسیز پاکستانیز یونائیٹڈ فورم کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کی شاندار تقریب

دبئی(جانب منزل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی گلف و اوورسیز پاکستانیز یونائیٹڈ فورم کے زیرِ اہتمام پاکستان کا 79واں یومِ آزادی دبئی کے دی لیلا ہوٹل میں شاندار، پروقار اور قومی جذبے سے سرشار تقریب کے دوران منایا گیا۔

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، کاروباری شخصیات، پارٹی کارکنان و عہدیداران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس نے کی، جبکہ قاضی محمد بشیر ایڈووکیٹ، صدر پیپلز لائرز فورم سندھ مہمانِ خصوصی اور ڈاکٹر بو عبداللہ، چیئرمین بو عبداللہ گروپ مہمانِ اعزاز تھے۔ خواجہ اویس ایڈووکیٹ نے بھی خصوصی شرکت کی۔

تقریب کی نظامت ملک اسلم، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نے کی۔ ڈاکٹر بو عبداللہ، قاضی محمد بشیر، میاں منیر ہانس، خواجہ اویس، قیصر آفریدی، عرفان قمر گوندل، نوفل عالم، ممتاز جونیجو، شفیق صدیقی اور فرہاد کاظمی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں اور عہدیداران نے خطاب کیا۔

مقررین نے اپنے خطابات میں پاکستان کی آزادی کی اہمیت، ملکی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اجتماعی کردار کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے وطنِ عزیز کی ترقی اور مثبت تشخص کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو بھی سراہا۔ مقررین نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، کاروباری اور باہمی روابط کے فروغ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

تقریب میں چوہدری خالد حسین، ڈاکٹر ظفر طاہر، زاہد ندیم، فہد اسد، نوبہار صفدر، ڈاکٹر عباس قریشی، شاہد بنگش، چوہدری رضا قادری، اسد علی خان، ادریس خان، خالد بھٹی، لاؤس خان، چاچا پاکستانی اور عائشہ منیر ہانس سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔

شرکاء نے ملی جوش و جذبے کے ساتھ پاکستان سے اپنی محبت، عقیدت اور وابستگی کا اظہار کیا۔اختتام پر اطاعت حسین وارثی نے پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی وطنِ عزیز کی ترقی، خوشحالی اور مثبت تشخص کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔

ShareTweet
Previous Post

شارجہ کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں شاندار ایونٹ

Next Post

پرفیکٹ لیگیسی رئیل اسٹیٹ یو اے ای کی شارجہ میں نئی برانچ کا افتتاح کردیا گیا

Related Posts

معروف بزنس مین رانا امتیاز کی جانب سے بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں عشائیہ
اوورسیز پاکستانیز

معروف بزنس مین رانا امتیاز کی جانب سے بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں عشائیہ

اگست 26, 2026
بیرسٹر امجد ملک کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری
اوورسیز پاکستانیز

بیرسٹر امجد ملک کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری

اگست 26, 2026
اوور سیز پاکستانیوں نے ملک میں نئے انتظامی یونٹس کی حمایت کردی
اوورسیز پاکستانیز

اوور سیز پاکستانیوں نے ملک میں نئے انتظامی یونٹس کی حمایت کردی

اگست 26, 2026
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی
تازہ ترین

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی

اگست 26, 2026
Please login to join discussion

تازہ ترین

معروف بزنس مین رانا امتیاز کی جانب سے بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں عشائیہ

معروف بزنس مین رانا امتیاز کی جانب سے بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں عشائیہ

by Rana Irfan
اگست 26, 2026
0

لاہور: معروف بزنس مین رانا امتیاز کی جانب سے وزیر و وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب، بیرسٹر امجد ملک...

بیرسٹر امجد ملک کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری

بیرسٹر امجد ملک کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری

by Rana Irfan
اگست 26, 2026
0

لاہور(جانب منزل نیوز) صوبائی وزیرِ و وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے بیرونِ ممالک مقیم پاکستانیوں...

اوور سیز پاکستانیوں نے ملک میں نئے انتظامی یونٹس کی حمایت کردی

اوور سیز پاکستانیوں نے ملک میں نئے انتظامی یونٹس کی حمایت کردی

by Rana Irfan
اگست 26, 2026
0

اسلام آباد: اوورسیز پاکستانیز نے ملک میں نئے صوبے بنانے کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے انتظامی اصلاحات کی...

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی

by Rana Irfan
اگست 26, 2026
0

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایران اور...

Jmurdu

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved.