جمعرات, ستمبر 3, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پرفیکٹ لیگیسی رئیل اسٹیٹ یو اے ای کی شارجہ میں نئی برانچ کا افتتاح کردیا گیا

ستمبر 2, 2026
پرفیکٹ لیگیسی رئیل اسٹیٹ یو اے ای کی شارجہ میں نئی برانچ کا افتتاح کردیا گیا

شارجہ (جانب منزل نیوز) پرفیکٹ لیگیسی رئیل اسٹیٹ یو اے ای نے شارجہ میں اپنی نئی برانچ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جو متحدہ عرب امارات میں کمپنی کی توسیعی سرگرمیوں کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ عمران ٹاور، شارجہ میں قائم نئی برانچ شمالی امارات میں کمپنی کی موجودگی کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کی تمام امارات میں برانچز قائم کرنے کے وسیع تر وژن کا حصہ ہے۔

افتتاحی تقریب میں معروف سماجی رہنماؤں، کاروباری شخصیات اور یو اے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے دوران ربن کٹنگ، کیک کٹنگ اور نئے دفتر کے دورے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ میزبانی پرفیکٹ لیگیسی رئیل اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقبول احمد انجم اور منیجنگ ڈائریکٹر یاسمین کنول نے کی۔ دونوں نے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کمپنی کے سفر، توسیعی منصوبوں اور مستقبل کے وژن پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر یاسمین کنول نے یو اے ای کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں اپنے سفر کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شارجہ میں رئیل اسٹیٹ کمپنی کی مالک بننے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔ انہوں نے پرفیکٹ لیگیسی رئیل اسٹیٹ کے قیام کیلئے جدوجہد اور متحدہ عرب امارات بھر میں کمپنی کی موجودگی کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

افتتاحی تقریب میں خالد حسین چوہدری، سید سلیم اختر، عبدالمجید مغل، خالد بشیر چوہدری، خادم حسین عابد، میاں مطلوب، نصیر مغل، ڈاکٹر نورالصباح، مسز نبراس سہیل، بابر بھٹی، امجد علی سپیکس، ڈاکٹر ظفر طاہر، خلیل بونیری، سہیل گھمن، عباس جنجوعہ، عاشق نواز سردار، عبدالرزاق کنیال، ذوالفقار خواجہ، ساجد حسین، محمد ثقلین، زاہد محمود، حافظہ سعدیہ شبیر، شہباز بدر، نور زمان، مجاہد شاہ، راشد الاسلام، شاہد اقبال کاہلوں، انجینئر دانش حیدر، سمیع باجوہ، طیب باجوہ، سجاد عباسی، حافظ محمد شعیب،، عابد شریف، شاہد بنگش، امتیاز بنگش، یٰسین امجد، امجد بٹ، ڈاکٹر وحید چوہدری، سیدہ کرن رحمان، جاوید طفیل، آصف رشید، شفیق صدیقی، کرامت سیارہ، وقاص گھمن،سہیل گھمن اور طاہر منیر طاہر سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

پرفیکٹ لیگیسی رئیل اسٹیٹ جائیداد کی خرید و فروخت، کرایہ داری اور پراپرٹی مینجمنٹ سمیت مختلف ریئل اسٹیٹ خدمات فراہم کرتی ہے۔ کمپنی مختلف پراپرٹی کیٹیگریز میں کام کرتے ہوئے گھروں کے مالکان، کرایہ داروں، سرمایہ کاروں اور پراپرٹی مالکان کو ان کی ضروریات کے مطابق خدمات اور حل فراہم کرتی ہے۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر مقبول احمد انجم نے مہمانوں، معاونین، کاروباری برادری اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شارجہ برانچ کا آغاز محض ایک نئی برانچ کا افتتاح نہیں بلکہ ایک بڑے خواب کی جانب پہلا قدم ہے۔ پرفیکٹ لیگیسی رئیل اسٹیٹ متحدہ عرب امارات کے ہر کونے میں اعتماد، دیانت اور بہترین خدمت کے حوالے سے اپنی شناخت بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ShareTweetSend
Previous Post

پاکستان پیپلز پارٹی گلف و اوورسیز پاکستانیز یونائیٹڈ فورم کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کی شاندار تقریب

Next Post

راجہ عبدالغفور لالا کی ایمریٹس گلوبل ایلمونیم میں 31 سال خدمات کے بعد ریٹائرمنٹ

Related Posts

دبئی میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے، بچوں کا پرتپاک استقبال
تازہ ترین

دبئی میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے، بچوں کا پرتپاک استقبال

ستمبر 2, 2026
رکنِ قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی کا قونصل خانہ پاکستان بارسلونا کا دورہ
تازہ ترین

رکنِ قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی کا قونصل خانہ پاکستان بارسلونا کا دورہ

ستمبر 2, 2026
قائد اعظم کا 150 یوم پیدائش، میڈرڈ میں سفارتخانہِ پاکستان کی جانب سے خصوصی مشاعرہ
شوبز

قائد اعظم کا 150 یوم پیدائش، میڈرڈ میں سفارتخانہِ پاکستان کی جانب سے خصوصی مشاعرہ

ستمبر 2, 2026
مڈل ایسٹ انرجی: قونصل جنرل حسین محمد نے پاکستانی پویلین کا افتتاح کردیا
تازہ ترین

مڈل ایسٹ انرجی: قونصل جنرل حسین محمد نے پاکستانی پویلین کا افتتاح کردیا

ستمبر 2, 2026
Please login to join discussion

تازہ ترین

دبئی میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے، بچوں کا پرتپاک استقبال

دبئی میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے، بچوں کا پرتپاک استقبال

by Rana Irfan
ستمبر 2, 2026
0

دبئی (جانب منزل نیوز)دبئی میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا۔ شہر بھر کے اسکولوں...

رکنِ قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی کا قونصل خانہ پاکستان بارسلونا کا دورہ

رکنِ قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی کا قونصل خانہ پاکستان بارسلونا کا دورہ

by Rana Irfan
ستمبر 2, 2026
0

بارسلونا(جانب منزل نیوز) رکنِ قومی اسمبلی پاکستان سید عبدالقادر گیلانی نے قونصل خانہ پاکستان بارسلونا کا دورہ کیا، جہاں قونصل...

قائد اعظم کا 150 یوم پیدائش، میڈرڈ میں سفارتخانہِ پاکستان کی جانب سے خصوصی مشاعرہ

قائد اعظم کا 150 یوم پیدائش، میڈرڈ میں سفارتخانہِ پاکستان کی جانب سے خصوصی مشاعرہ

by Rana Irfan
ستمبر 2, 2026
0

میڈرڈ (جانب منزل نیوز) اسپین کے دار الحکومت میڈرڈ میں سفارتِ پاکستان نے قائدِ اعظم سال کی مناسبت سے خصوصی...

مڈل ایسٹ انرجی: قونصل جنرل حسین محمد نے پاکستانی پویلین کا افتتاح کردیا

مڈل ایسٹ انرجی: قونصل جنرل حسین محمد نے پاکستانی پویلین کا افتتاح کردیا

by Rana Irfan
ستمبر 2, 2026
0

دبئی (جانب منزل نیوز) دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے مڈل ایسٹ انرجی 2026 میں پاکستان پویلیئن...

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

Jmurdu

  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved.