خوشاب (جانب منزل نیوز) کٹھہ پہاڑی، پیل چوک پر مسافر بس کی بریکیں اچانک فیل ہونے سے خوفناک حادثے کا خدشہ پیدا ہوگیا، تاہم ایک بہادر مسافر کی حاضر دماغی نے 30 افراد کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا۔
پہاڑی سے اترائی کے دوران بریکیں فیل ہوتے ہی ڈرائیور نے بس سے چھلانگ لگا دی، لیکن بس میں موجود مزدا چلانے کی مہارت رکھنے والے ایک مسافر نے لمحہ ضائع کیے بغیر ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی۔
بہادر شہری نے کمال مہارت اور غیر معمولی حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے قابو بس کو پہاڑی کے ساتھ رگڑ کر روک لیا اور اسے کھائی میں گرنے سے محفوظ بنا دیا۔
اس جرات مندانہ اقدام پر پولیس اہلکاروں اور مقامی شہریوں نے مسافر کو گلے لگا کر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ سوشل میڈیا پر بھی اسے انسانیت کا ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔





