راس الخیمہ (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات کی لگژری رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک اور شاندار اضافہ ہوگیا۔ راس الخیمہ کے معروف جزیرے المرجان (Al Marjan Island) پر 5 کروڑ درہم مالیت کا انتہائی پُرتعیش بیچ ولا متعارف کرا دیا گیا، جہاں جدید طرزِ تعمیر، نجی ساحلی رسائی اور شاہانہ طرزِ زندگی ایک ہی چھت تلے جمع کر دیے گئے ہیں۔
معروف ڈیولپر ELEVATE کی جانب سے پیش کیا جانے والا یہ خصوصی ولا مونڈرین بیچ ریزیڈنسز (Mondrian Beach Residences) کا حصہ ہے اور The Edit Collection کی آخری دستیاب رہائش گاہ قرار دیا گیا ہے۔
پانچ بیڈ رومز پر مشتمل یہ ڈوپلیکس ولا 8 ہزار 470 مربع فٹ سے زائد رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اس کی 28 فٹ بلند چھتیں، کشادہ اندرونی حصے اور جدید ڈیزائن اسے غیر معمولی شاہانہ انداز دیتے ہیں۔
ولا کی سب سے دلکش خصوصیت نجی سوئمنگ پول اور وسیع باغیچے سے براہِ راست ساحل تک رسائی ہے، جہاں رہائشی سمندر کے نظاروں اور غروبِ آفتاب کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ دو مخصوص پارکنگ اسپیسز بھی فراہم کی گئی ہیں۔
رہائشیوں کے لیے جدید فٹنس اسٹوڈیو، اسکائی کلب، روف ٹاپ پیڈل کورٹ، مشترکہ سوئمنگ پول اور خصوصی آرام و بحالی کی سہولیات بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔
ولا کی قیمت 5 کروڑ درہم مقرر کی گئی ہے، جبکہ خریداروں کے لیے 35/65 ادائیگی کا پلان متعارف کرایا گیا ہے۔
دبئی میں منعقدہ ELEVATE کی وائٹ پارٹی کے دوران منصوبے کی رونمائی کی گئی۔ کمپنی کے بانی اور چیئرمین ذیشان شاہ نے کہا کہ ادارے کی ترجیح اعلیٰ معیار، منفرد ڈیزائن اور رہائشیوں کو غیر معمولی تجربہ فراہم کرنا ہے۔
کمپنی نے اپنے 1.4 ارب درہم کے فلیگ شپ منصوبے پر بھی اہم پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔ ابتدائی کھدائی اور بنیادوں کی تیاری کا کام مکمل ہوچکا ہے، جبکہ تعمیراتی سرگرمیاں مقررہ شیڈول سے بھی آگے جاری ہیں۔





