ہانگ کانگ (جانب منزل نیوز) ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر میدان مار لیا۔ قومی ٹیم نے بھارتی ٹیم کی جانب سے دیا گیا 89 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کرکے شاندار فتح اپنے نام کرلی۔
مقابلے میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 88 رنز بنائے۔ ششانک سنگھ 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35 رنز اسکور کیے۔ گرین شرٹس نے مطلوبہ ہدف حاصل کرکے بھارت کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔





