بدھ, نومبر 25, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاسبان ریمی ٹینس سکیم کے تحت 16 ارب کے انعامات دیے جائیں گے، پہلی قرعہ اندازی 15 جنوری کو ہوگی

اکتوبر 29, 2026
پاسبان ریمی ٹینس سکیم کے تحت 16 ارب کے انعامات دیے جائیں گے، پہلی قرعہ اندازی 15 جنوری کو ہوگی

اسلام آباد (جانب منزل نیوز) پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم میں شمولیت کے لیے اہم شرط جاری کردی گئی، اسکیم کے تحت سالانہ 16 ارب روپے کے انعامات دیئے جائیں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سرپرستی اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے بیرونِ ملک سے قانونی مالی ذرائع کے ذریعے رقم وصول کرنے والے پاکستانیوں کے لیے "پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم” کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت سالانہ 16 ارب روپے کے انعامات کی قرعہ اندازی کی جائے گی، جس کے تمام اخراجات شریک بینک اپنے وسائل سے ادا کریں گے اور قومی خزانے پر اس کا کوئی بوجھ نہیں پڑے گا۔

اسکیم میں شرکت کے لیے کسی قسم کی درخواست، ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے، ایس ایم ایس بھیجنے، رجسٹریشن یا کسی فیس کی ضرورت نہیں ہے۔

ہر اہل ترسیلِ زر کی ڈالر کے مساوی رقم کو قریب ترین 100 ڈالر تک راؤنڈ کر کے ون لنک کے ذریعے الگ الگ انٹریاں خودکار طور پر تیار کی جائیں گی تاہم انٹریوں کی تعداد کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی ہے۔

اسکیم کے تحت لکی ڈرا کے لیے اہلیت برقرار رکھنے کے لیے "3 ماہ کی شرط” سب سے بنیادی ہے، ایک ہی اہل اکاؤنٹ میں متعلقہ سہ ماہی کے ہر ماہ کم از کم 100 امریکی ڈالر کے مساوی رقم وصول ہونا ضروری ہے۔

اگر کسی صارف نے صرف ایک ماہ میں بڑی رقم وصول کی اور باقی 2 ماہ رقم نہ آئی تو وہ قرعہ اندازی کے لیے نااہل تصور ہوگا۔

بننے والی ابتدائی انٹریاں عارضی ہوں گی اور سہ ماہی ختم ہوتے ہی اگلی سہ ماہی میں منتقل نہیں ہوں گی۔

اسکیم کا آغاز: 1 اکتوبر 2026ء

پہلی سہ ماہی کا دورانیہ 1 اکتوبر تا 31 دسمبر 2026ء (1 اکتوبر سے پہلے کی ترسیلات شامل نہیں ہوں گی)۔

پہلی قرعہ اندازی: 15 جنوری 2027ء

کامیاب افراد کو قرعہ اندازی والے ماہ کی 21 تاریخ تک رقم ان کے بینک اکاؤنٹ میں (پاکستانی روپے میں) منتقل کر دی جائے گی، جس پر قابلِ اطلاق ودہولڈنگ ٹیکس کاٹا جائے گا۔

اعلان کردہ علاقائی حصوں میں خلیجی تعاون کونسل (GCC) کے ممالک کے لیے 50 فیصد ، برطانیہ 15 فیصد، یورپ 15 فیصد ، شمالی امریکا 10 فیصد اور دیگر ممالک کے لیے 10 فیصد کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ پہلا انعام تمام خطوں کے وصول کنندگان کے لیے یکساں طور پر کھلا ہے۔

کاؤنٹر سے نقد وصول کی گئی ترسیلات، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس ، فارن کرنسی اکاؤنٹس، کمرشل و بزنس اکاؤنٹس، تجارتی و جائیداد کی ادائیگیاں، اور منسوخ یا فراڈ پر مبنی ٹرانزیکشنز اس اسکیم کا حصہ نہیں ہوں گی۔ اس کے علاوہ متعلقہ اداروں اور بینکوں کے ملازمین بھی نااہل ہیں۔

بینکنگ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شرکت یا انعام جاری کرنے کے نام پر کسی بھی شخص کو فیس یا رقم نہ دیں اور اپنے بینک میں درج شناختی معلومات اور رابطہ نمبرز اپ ڈیٹ رکھیں۔

کسی بھی فرد کے ساتھ اپنا OTP، پن (PIN) یا بینک پاس ورڈ ہرگز شیئر نہ کریں اور سیکیورٹی کی صورتِ حال پر فوراً اپنے بینک سے رابطہ کریں۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

رواں سال معاشی بحالی کی توقع ہے: ماہانہ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری

Next Post

گریمی ایوارڈ میرا مقدر بنے گا، اماراتی گلوکارہ عالیہ کا پُراعتماد اعلان

Related Posts

بابر اعظم نے پی سی بی کے نئے کنٹریکٹ سسٹم کو سراہ لیا، نوجوان کھلاڑیوں کے لیے روشن مستقبل کی امید
پاکستان

بابر اعظم نے پی سی بی کے نئے کنٹریکٹ سسٹم کو سراہ لیا، نوجوان کھلاڑیوں کے لیے روشن مستقبل کی امید

نومبر 25, 2026
آسٹریلوی سینیٹر فاطمہ پیمان کی ایوان میں بیٹی کے ہمراہ شرکت، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
تازہ ترین

آسٹریلوی سینیٹر فاطمہ پیمان کی ایوان میں بیٹی کے ہمراہ شرکت، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نومبر 25, 2026
ڈیجیٹل جرائم کے خلاف جدید فورس تشکیل دینے کی تجویز، میرٹ پر بھرتیاں اور مقدمات کے فوری فیصلے وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل
تازہ ترین

ڈیجیٹل جرائم کے خلاف جدید فورس تشکیل دینے کی تجویز، میرٹ پر بھرتیاں اور مقدمات کے فوری فیصلے وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل

نومبر 25, 2026
پاکستان کے پہلے خلاباز ذیشان علی چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ پہنچ گئے، خلا میں پاکستان کی نئی تاریخ رقم
تازہ ترین

پاکستان کے پہلے خلاباز ذیشان علی چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ پہنچ گئے، خلا میں پاکستان کی نئی تاریخ رقم

نومبر 25, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved