جمعہ, اکتوبر 30, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ریاست مخالف پروپیگنڈے اور سائبر جرائم کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

اکتوبر 29, 2026
ریاست مخالف پروپیگنڈے اور سائبر جرائم کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

اسلام آباد (جانب منزل نیوز)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ملک بھر میں سائبر جرائم اور ریاست مخالف عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے لیے جدید خطوط پر استوار 17 سائبر پٹرولنگ یونٹس قائم کر دیے ہیں۔ ان یونٹس کی مدد سے منفی پروپیگنڈے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 76 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ این سی سی آئی اے نے ‘کاسو’ کے نام سے خصوصی یونٹس قائم کیے گئے ہیں جن کا بنیادی کام سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل اسپیس پر ریاست مخالف عناصر اور ان کے منفی پروپیگنڈے پر کڑی نظر رکھنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 76 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ متعدد کو نوٹسز جاری کیے گئے، باقاعدہ انکوائریز شروع کی گئیں اور مقدمات (ایف آئی آرز) درج کیے گئے ہیں۔ڈی جی این سی سی آئی اے نے واضح کیا کہ قبل ازیں ہیڈ کوارٹر کی سطح پر صرف ایک پٹرولنگ یونٹ موجود تھا، جسے اب بڑھا کر 17 سائبر پٹرولنگ یونٹس تک وسیع کر دیا گیا ہے۔

یہ تمام یونٹس سوشل میڈیا پر ہونے والی سرگرمیوں کی ہمہ وقت نگرانی کر رہے ہیں اور ریاست مخالف پروپیگنڈے، جعلی خبروں (فیک نیوز)، خواتین کو آن لائن ہراساں کرنے، غیر اخلاقی و فحش مواد کی تشہیر سمیت دیگر سنگین سائبر جرائم کے تدارک میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور پٹرولنگ کے عمل کو جدید بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کے ٹولز کا موثر اور بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان جدید ترین اے آئی ٹولز اور گیجٹس کی مدد سے ڈیٹا کا باریک بینی سے تجزیہ کیا جاتا ہے

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ورٹیکل اور ہوریزونٹل امتزاج کے ذریعے ادارے کی استعداد کار اور فنی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے تاکہ سائبر اسپیس کو محفوظ بنایا جا سکے اور قانون شکن عناصر کے خلاف فوری و بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Facebook X Instagram Instagram

Follow Us - jmurdu.com

Previous Post

بحرین اور اسپین کے سفارتی تعلقات میں نئی پیش رفت، تعاون کے فروغ پر اہم رابطہ

Next Post

محفوظ مستقبل کی جانب امارات کا قدم، جوہری ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریاں تیز

Related Posts

شیخ محمد بن راشد کی نئی کتاب ’’دی لیٹرز‘‘، دنیا کے لیے قیادت اور انسان دوستی کا پیغام
تازہ ترین

شیخ محمد بن راشد کی نئی کتاب ’’دی لیٹرز‘‘، دنیا کے لیے قیادت اور انسان دوستی کا پیغام

اکتوبر 30, 2026
ابوظہبی ٹی 10 میں عالمی کرکٹ ستاروں کا میلہ، اماراتی کھلاڑیوں کو بڑے ناموں کے ساتھ کھیلنے کا موقع
تازہ ترین

ابوظہبی ٹی 10 میں عالمی کرکٹ ستاروں کا میلہ، اماراتی کھلاڑیوں کو بڑے ناموں کے ساتھ کھیلنے کا موقع

اکتوبر 30, 2026
ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی، دفاعی چیمپئن کی شاندار فتح
تازہ ترین

ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی، دفاعی چیمپئن کی شاندار فتح

اکتوبر 30, 2026
ابوظہبی میں ذائقوں کا عالمی میلہ سجنے کو تیار، 16 ریسٹورنٹس کے خصوصی پکوان پیش ہوں گے
تازہ ترین

ابوظہبی میں ذائقوں کا عالمی میلہ سجنے کو تیار، 16 ریسٹورنٹس کے خصوصی پکوان پیش ہوں گے

اکتوبر 30, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved