پیرس (جانب منزل نیوز) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حکومت مخالف احتجاج اور امن و امان کی صورتحال کے باعث پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) اور اولمپک لیون کے درمیان فٹبال میچ ملتوی کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی لیگ ون کے آٹھویں راؤنڈ کا یہ مقابلہ اتوار 25 اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 45 منٹ پر پارک دے پرنسز اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا، تاہم پیرس پولیس کے حکم پر میچ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اولمپک لیون کلب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں میچ ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقابلے کے نئے شیڈول کا فیصلہ لیگ ڈی فٹ بال پروفیشنل (ایل ایف پی) نے لیگ ون پلس کی مشاورت سے کیا ہے۔
نئے شیڈول کے مطابق پی ایس جی اور لیون کے درمیان میچ اب پیر 26 اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 30 منٹ پر کھیلا جائے گا۔





