انڈیا (جانب منزل نیوز) بالی ووڈ کی معروف اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی دوسری بیٹی کے نام کا اعلان کردیا، جس کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
اداکار جوڑے نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام دُوی پڈوکون سنگھ رکھا ہے۔ اس موقع پر دونوں نے اپنی فیملی کی خصوصی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، جنہیں سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
دیپیکا اور رنویر کی جانب سے بیٹی کے نام کے اعلان اور فیملی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے بھی دونوں کو مبارک باد دی جارہی ہے۔
اس اعلان کے بعد اسٹار جوڑی کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی فیملی سے متعلق پوسٹ توجہ کا مرکز بن گئی۔





