پیر, اکتوبر 19, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ڈی جی خان ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا منصوبہ جنوری 2028ء میں مکمل ہوگا، اویس لغاری

اکتوبر 19, 2026
ڈی جی خان ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا منصوبہ جنوری 2028ء میں مکمل ہوگا، اویس لغاری

ڈیرہ غازی خان (جانب منزل نیوز) وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ڈی جی خان ایئرپورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کے لیے اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ جنوری 2028ء میں مکمل کیا جائے گا، جس پر ساڑھے پانچ ارب روپے لاگت آئے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیمیں منصوبے پر کام کر رہی ہیں، جبکہ رن وے کی توسیع سمیت مختلف امور پر پیش رفت جاری ہے۔

ڈی جی خان ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبے کے دورے کے دوران وفاقی وزیر نے رن وے کی توسیع کے کام کا معائنہ کیا اور منصوبے پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کے لیے اپ گریڈ کرنے سے مقامی آبادی کو سفری سہولیات میسر آئیں گی اور جنوبی پنجاب میں ترقی و خوشحالی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

سردار اویس احمد خان لغاری نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان نے ڈی جی خان کی ترقی کے لیے چار بڑے منصوبوں کا اعلان کیا تھا، جن میں ایئرپورٹ کی توسیع، کینسر ہسپتال کا قیام، سیوریج کے طویل المدتی منصوبے اور سڑکوں کی توسیع و کشادگی شامل ہیں۔ سیوریج منصوبہ آئندہ 50 سال کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جا رہا ہے، جبکہ سڑکوں کی بہتری سے شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔

بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ لوڈشیڈنگ طے شدہ منصوبے کے مطابق کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے باعث گیس کی فراہمی اور دستیابی سے متعلق مشکلات بجلی کی پیداواری لاگت پر اثرانداز ہو رہی ہیں، جس سے مہنگے ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے مسائل درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی چوری اور لائن لاسز پر قابو پانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ٹرانسفارمرز پر اے پی ایم ایس نصب کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے بجلی چوری کی نشاندہی کرکے متعلقہ علاقوں میں کارروائی کی جا سکے گی۔ اس نظام کا مقصد بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران پورے فیڈر کے ہزاروں صارفین کو متاثر ہونے سے بچانا ہے۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ 30 فیصد یا اس سے زائد نقصانات والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ جاری رہے گی اور بجلی چوری کرنے یا بل ادا نہ کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

دورے کے موقع پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے وفاقی وزیر کو ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبے پر بریفنگ دی اور انہیں شیلڈ پیش کی۔ وفاقی وزیر نے شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا اور دعا کی۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سردار عمار لغاری، رکن صوبائی اسمبلی علی یوسف لغاری، سابق ارکان صوبائی اسمبلی سردار یوسف لغاری اور علیم شاہ بھی موجود تھے۔

Previous Post

حرمین شریفین کا تحفظ اولین ترجیح، مقدس مقامات پر حملوں پر عسکری قیادت میں شدید غم وغصہ ہے، ترجمان پاک فوج

Next Post

وزیراعظم شہباز شریف کا کل دورہ پشاور ،،، دہشت گردی کے خاتمے پر مشاورت ہوگی

Related Posts

متحدہ عرب امارات میں عام سرمایہ کاروں کے لیے بڑی خبر، آئی پی او کی درخواستیں 27 اکتوبر سے شروع ہوں گی
متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں عام سرمایہ کاروں کے لیے بڑی خبر، آئی پی او کی درخواستیں 27 اکتوبر سے شروع ہوں گی

اکتوبر 19, 2026
مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس، 1995 ارب روپے کی سرمایہ کاری، 1لاکھ 62 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے
پاکستان

مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس، 1995 ارب روپے کی سرمایہ کاری، 1لاکھ 62 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے

اکتوبر 19, 2026
ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر دینے کا اعلان
تازہ ترین

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر دینے کا اعلان

اکتوبر 19, 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا کل دورہ پشاور ،،، دہشت گردی کے خاتمے پر مشاورت ہوگی
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا کل دورہ پشاور ،،، دہشت گردی کے خاتمے پر مشاورت ہوگی

اکتوبر 19, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved